ہالی ووڈ اداکار مائیکل بی جارڈن نے فلم Sinners میں جڑواں کردار ادا کر کے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا۔ یہ ان کے کریئر کی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار ہو رہی ہے اور انہیں اس اعزاز کے ساتھ تاریخ میں شامل کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 3:01 PM IST | Los Angeles
ہالی ووڈ اداکار مائیکل بی جارڈن نے فلم Sinners میں جڑواں کردار ادا کر کے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا۔ یہ ان کے کریئر کی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار ہو رہی ہے اور انہیں اس اعزاز کے ساتھ تاریخ میں شامل کر دیا ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار مائیکل بی جارڈن نے ۹۸؍ اکیڈمی ایوارڈز میں فلم Sinners میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا۔ ان کی یہ پرفارمنس اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث آنے والی اداکاریوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ فلم میں انہوں نے جڑواں بھائیوں ’’اسموک‘‘ اور ’’اسٹیک‘‘ کے کردار ادا کیے، جو ایک ہی اداکار کے ذریعے پیش کیے گئے دو بالکل مختلف اور پیچیدہ کردار ہیں۔ ناقدین کے مطابق یہی دوہری اداکاری فلم کی اصل طاقت بنی اور اس نے فلم کی سنسنی خیز کہانی کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
مائیکل نے نے اس کیٹیگری میں بڑے ناموں کو شکست دی، جن میں شامل تھے:
ٹموتھی شالامے (مارٹی سپریم)
لیونارڈو ڈی کیپریو (ون بیٹل آفٹر اندر)
ایتھن ہاک (بلیو مون)
جیسی پلیمونس (بیکونیا)
واضح رہے کہ ’’سنرز‘‘ ہدایت کار راین کوگلر اور مائیکل بی جارڈن کے درمیان پانچواں مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ اس سے پہلے دونوں نے ’’بلیک پینتھر‘‘، ’’کریڈ‘‘ اور ’’فروٹ ویل اسٹیشن‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔’’سنرز‘‘ کی کہانی ۱۹۳۰ء کی دہائی کے امریکی جنوب میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس میں جڑواں بھائی پہلی جنگ عظیم کے بعد اپنے آبائی شہر واپس آتے ہیں تاکہ ایک جوک جوائنٹ کھول سکیں، مگر جلد ہی انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا قصبہ ویمپائرز کے حملے کی زد میں ہے۔ یہی غیر معمولی صنفی امتزاج فلم کو منفرد بناتا ہے۔ یہ فلم آسکر ریس میں سب سے بڑی دعویدار بن کر سامنے آئی اور اسے ریکارڈ ۱۶؍ نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔
مائیکل کی یہ جیت ایک تاریخی پہلو بھی رکھتی ہے۔ وہ ان چند سیاہ فام اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے بہترین اداکار کا آسکر جیتا۔ اس فہرست میں پہلے شامل اداکار یہ ہیں، سڈنی پوائٹر، ڈینزل واشنگٹن، جیمی فاکس، فاریسٹ وہیٹیکر، اور ول اسمتھ۔