Inquilab Logo

خوشی ہے کہ کنگنا رناوت نے میرے تعلق سے کوئی تعصب نہیں رکھا: منور فاروقی

Updated: May 14, 2022, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ریپر منور فاروقی اداکارہ کنگنا رناوت کے ریائلٹی شو `’لاک اَپ‘  کے پہلے فاتح بن گئے ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر۷۱؍ دنوں تک چلنے والے اس شو میں جیت کے کئی دعویدار تھے۔

Munawar Faruqui. Picture:INN
منور فاروقی ’لاک اَپ ‘ ٹرافی کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ریپر منور فاروقی اداکارہ کنگنا رناوت کے ریائلٹی شو `’لاک اَپ‘  کے پہلے فاتح بن گئے ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر۷۱؍ دنوں تک چلنے والے اس شو میں جیت کے کئی دعویدار تھے۔ لیکن، منور نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جیتنے والی ٹرافی کے ساتھ منور کو۲۰؍ لاکھ روپے کا نقد انعام، ایک لگژری کار اور اٹلی کا مکمل  اسپانسر شدہ سفر کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایک اخبار کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران منور نے شو سے متعلق کچھ خاص باتیں بتائیں۔ اس دوران انہوں نے میزبان کنگنا کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شو میں آنے سے پہلے منور کئی بار سوشل میڈیا پر کنگنا کے خلاف بول چکے تھے۔
لوگوں نے مجھے شو کا حصہ نہ بننے کا مشورہ دیا
 سچ پوچھیں تو میں نے یہ سوچ کر شو میں حصہ لیا کہ  میں اسے جیتنا چاہتا ہوں اور آج اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہ سوچ کر کہ میں نے بیچ میں اپنی ضد نہیں چھوڑی۔میں اپنے مقصد  سے آخر تک  وابستہ رہا ۔ اپنے نام پر ٹرافی کروانا میرا کئی  برسوں کا خواب تھا اور آخر کار یہ پورا ہو گیا۔ جب میکرز نے مجھ سے رابطہ کیا تو شروع میں مجھے  شو کے رخ کا کوئی اندازہ نہیں تھا اور نہ ہی میزبان کا۔ شروع میں کچھ لوگوں نے مجھے شو کا حصہ نہ بننے کا مشورہ دیا۔ کچھ نے کہا کہ میں صدمے میں چلا جاؤں گا۔ تاہم، ایک فنکار کے طور پر، میں اس نئے آئیڈیا کے ساتھ  جڑنا چاہتا تھا۔ متنازع لوگوں کے ساتھ شو لانا آسان نہیں تھا۔ خوشی ہوئی کہ میں نے ہمت دکھائی اور شو جیت لیا۔
چیتن ہنس راج کے ساتھ بہترین لمحہ تھا
 اس سفر میں کبھی باہر کی دنیا کی فکر رہتی تھی، دل بھر آتا تھا۔ بس کچھ دیر روتا رہا پھر خود کو  سنبھال کر جیت کی طرف بڑھتا۔ میرا بہترین لمحہ وہ تھا جب چیتن ہنس راج آئے۔ پھر کچھ’ قیدیوں‘(شومیں حصہ لینے والوں) نے مجھے بتایا کہ وہ میرے خلاف ہیں۔ وہ مجھے ٹارگیٹ کرنے آئے تھے۔ اس بات کا مجھے پہلے دن ہی پتہ چلا۔ اس کے باوجود میں نے اس کا اظہار نہیں کیا۔ ایک ہفتہ بعد وہ رو پڑے جب انہوں نے مجھے گلے لگایا اور کہا کہ وہ مجھے غلط سمجھ رہے تھے۔ میں نے۴؍دن پہلے اس شخص کا دل جیت لیا جو میرے خلاف تھا، وہ لمحہ میرا بہترین تھا۔
خوشی ہے کہ کنگنا نے مجھ سے کوئی بیر نہیں رکھا
 مجھے کنگنا کے بارے میں صرف ایک چیز پسند نہیں تھی کہ وہ بعض اوقات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ مجھے شو سے پہلے ان کے پیشہ ورانہ رویے کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔ میں ان کے نظریے کا احترام کرتا ہوں۔ لیکن وہ جس انتہا پر جاتی ہیں اس سے بہت سوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہی میں نے محسوس کیا کہ وہ بہت پروفیشنل، بہت سمجھدار اور اچھی انسان ہیں۔ اچھا ہوا کہ انہوں نے بھی مجھ سے کوئی نفرت نہیں رکھی۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK