ڈنمارک نے ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی بیوی کے ذریعے گرین لینڈ کے نقشے پر امریکی پرچم کی پوسٹ پر سخت اعتراض جتایا ہے، اس پوسٹ میں لکھا تھا ’’ جلد ہی۔‘‘
EPAPER
Updated: January 04, 2026, 10:42 PM IST | Copenhagen
ڈنمارک نے ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی بیوی کے ذریعے گرین لینڈ کے نقشے پر امریکی پرچم کی پوسٹ پر سخت اعتراض جتایا ہے، اس پوسٹ میں لکھا تھا ’’ جلد ہی۔‘‘
ڈنمارک نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سب سے بااثر ساتھی اسٹیفن ملر کی بیوی کیٹی ملر کے ذریعے امریکی پرچم کے رنگوں والی گرین لینڈ کی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد سخت احتجاج کیا ہے، جس پر صرف ایک اشتعال انگیز لفظ ’’ جلدہی ‘‘ تحریر تھا۔ڈنمارک کے امریکہ میں سفیر جیسپر مولر سورینسن نے اگلے دن عوامی طور پر جواب دیا اور لکھا کہ ڈنمارک حکومت کی ’’علاقائی سالمیت کے لیے مکمل احترام‘‘ کی توقع رکھتا ہے۔انھوں نے بعد میں اس پیغام کو ایک ’’دوستانہ یاد دہانی‘‘ قرار دیا کہ ڈنمارک نیٹو کا اتحادی ہے جس نے واشنگٹن کے تعاون سے آرکٹک سیکیورٹی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کی احتجاجی مظاہروں میں مداخلت پر جامع ردعمل کی دھمکی
دریں اثناء اس پوسٹ نے گرین لینڈ پر دیرینہ کشیدگی کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، جسے ٹرمپ بار بار امریکہ کے ماتحت لانے کا اعلان کر چکے ہیں۔تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ڈنمارک میں امریکی ایلچی مقرر کرنے سمیت گزشتہ اقدامات کو کوپن ہیگن اور یورپی یونین کی طرف سے سخت اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سورینسن نے اپنے جواب کا اختتام اتحاد کی وحدت پر زور دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے لکھا، ’’ہم قریبی اتحادی ہیں اور ہمیں اسی طرح مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ وینزویلا تنازع: چین کا امریکہ سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ
واضح رہے کہ امریکہ کی گرین لینڈ میں دلچسپی نئی نہیں۔۱۸۶۷ءء میں الاسکا خریدنے کے بعد سے امریکہ کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا ارادہ رہا ہے۔ اس کی چند بڑی وجہ ہے کہ گرین لینڈ شمالی امریکہ اور یورپ کے درمیان واقع ہے اور شمالی بحر اوقیانوس اور بحرِ منجمد شمالی (آرکٹک) کے داخلی راستوں پر قابو رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی لیڈروں کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے بحری جہازوں کی موجودگی کے پیشِ نظر گرین لینڈ کی جغرافیائی پوزیشن قومی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔اس کے علاوہ یہاں وسیع قدری ذخائرپائے جاتے ہیں۔ یہ علاقہ فی الحال ڈنمارک کے زیر انتظام ہے۔