Inquilab Logo

میری شناخت محدود تھی جسے بنانے نکلی ہوں: عالیہ صدیقی

Updated: June 21, 2023, 11:09 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ بگ باس او ٹی ٹی ۲؍ میں شامل ایک امیدوار بھی ہیں، انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کے طور ان کی شناخت محدود تھی۔

Aaliya Siddiqui
عالیہ صدیقی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ بگ باس او ٹی ٹی ۲؍ میں شامل ایک  امیدوار بھی ہیں، انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کے طور ان کی شناخت محدود تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ناراض شوہر نوازالدین نے ہی بگ باس میں آنے کو کہا۔
 خیال رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی ۲؍ سیزن کا آغاز سنیچر کو کیا، نیا سیزن ان کا ڈجیٹل  آغاز بھی ہے۔شو کے میزبان سلمان خان نے جب عالیہ صدیقی سے پوچھا کہ ان کی  شو میں شرکت پر ان کے شوہر نواز الدین صدیقی کا کیا ردعمل ہے، اس پر عالیہ نے کہا کہ یہاں آنے کے حوالے سے شوہر نے مجھے سپورٹ کیاہے  اور ساتھ ہی میرا اور بچوں کا خیال بھی رکھا۔
 رئیلٹی شو میں اپنے داخلے اور تعارف کروانے کے حوالے سے عالیہ نے کہاکہ  میری ہمیشہ سے شناخت اسٹار وائف کی رہی، لیکن جب اس تعلق میں عزت نہ ہو تو یہ تعلق کمزور پڑ جاتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ گزشتہ۱۹؍برسوں میں کن مشکلات کا سامنا رہا اور جب کوئی سننے والا نہ ہو تو پھر آپ باہر روتے ہیں اور میں وہی کر رہی ہوں۔
 ان کامزید کہنا تھا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی میں خود کو درپیش تمام مشکلات کا خاتمہ کرنا چاہتی ہوں اور اسی لئے میں بگ باس میں آئی ہوں، بگ باس نے مجھے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں میں اپنی شناخت بناسکوں۔واضح رہے کہ عالیہ صدیقی اور نواز الدین صدیقی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو تنازعات چل رہے ہیں اوراب یہ شدید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK