Inquilab Logo

نمرت کور بالی ووڈ میں واپسی کیلئے پرجوش

Updated: March 05, 2021, 12:03 PM IST | Agency | Mumbai

معروف اداکارہ نمرت کور ۵؍ سال بعدبالی ووڈ میں واپسی کیلئےکافی پرجوش ہیں۔لنچ باکس فیم نمرت کور۵؍سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنےجارہی ہیں۔

Nimrat Kaur. Picture:INN
نمرت کور۔تصویر :آئی این این

معروف اداکارہ نمرت کور ۵؍ سال بعدبالی ووڈ میں واپسی کیلئےکافی پرجوش ہیں۔لنچ باکس فیم نمرت کور۵؍سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنےجارہی ہیں۔ نمرت فلم ’ دسویں‘ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکاری کریں گی۔ نمرت جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی۔اس سے قبل نمرت  ۲۰۱۶ءمیںریلیز ہونے والی اکشے کمار اسٹارر فلم ’ ایئر لفٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ بین الاقوامی اور گھریلوسیریز میں کام کررہی تھیں۔ نمرت کور نے کہا ’’ابھی میں جوش ، گھبراہٹ اور فکرسے بےحال ہوں۔ میں ۵؍ سال بعد ہندی فلم کےسیٹ میں واپس آنے پر بہت خوش ہوں۔اب تک میں نےجو بھی فلمیں کی ہیں وہ ایسی تھیں جس کی کہانی نئی تھی۔ میں نے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا۔ایک ناظر کےطور پر میں کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہوں ، لہٰذا میں اپنے کام میں بھی یہی دھیان رکھتی ہوں ۔میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے اور اس پروجیکٹ پر شاندار وقت گزارنے کےلئے پرجوش  ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK