• Wed, 18 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نمریت کور اہلووالیا نے اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ بھوپال میں مکمل کی

Updated: November 17, 2026, 8:08 PM IST | Mumbai

مونی رائے نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں شوٹنگ کی خصوصی تصاویر، کرشنا شروف نے بھی حوصلہ افزائی کی۔ نئے رومانوی کردار کو لے کر مداحوں میں جوش و خروش۔

Film Shooting.Photo:INN
فلم کی شوٹنگ۔ تصویر:آئی این این

ٹیلی ویژن اور تفریحی دنیا کی معروف اداکارہ نمریت کور اہلووالیا جلد ہی اپنے نئے پروجیکٹ میں ایک بالکل مختلف اور رومانوی انداز میں ناظرین کے سامنے آنے والی ہیں۔ اداکارہ نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنے اس نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر سیٹ سے لی گئی کچھ خصوصی تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے نئے کردار کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں میں ان کے نئے روپ کو دیکھنے کا تجسس بڑھ گیا ہے۔نمریت کور اہلووالیا نے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کے لیے خود کو مختلف کرداروں میں پیش کرنا ہمیشہ دلچسپ اور چیلنجنگ ہوتا ہے۔ اس بار رومانوی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال میں اس پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جب وہ اس کی ابتدائی جھلکیاں دیکھ رہی ہیں تو انہیں ایک خاص احساس ہورہا ہے۔ وہ اس نئے کردار اور اپنے مختلف انداز کو ناظرین کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nimrrit Kaur Ahluwalia (@nimritahluwalia)


  نمریت کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی قریبی دوستوں اور ساتھی فنکاراؤں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اداکارہ مونی رائے نے انہیں نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ’’بیسٹیسٹ وشز‘‘ کا پیغام دیا۔ مونی رائے کے اس پیغام پر نمریت کے مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔دوسری جانب کرشنا شراف نے بھی نمریت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور انہیں نئے کام کے لیے مبارکباد دی۔ کرشنا نے اپنے پیغام میں انہیں اپنی خوبصورت دوست قرار دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔نمریت نے دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مونی رائے اور کرشنا شروف ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور ہر مرحلے پر ان کی حمایت کرتی ہیں۔ ان دونوں کی محبت، حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات ان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی معیشت اور شیئر بازار کی دوبارہ قدر پیمائی کی توقع: اسٹینلےمورگن

نمریت کور اہلووالیا اپنے نئے پروجیکٹ کے ذریعے اپنی اداکاری کا ایک مختلف پہلو پیش کرنے جارہی ہیں۔ اس بار ان کا رومانوی انداز خاص توجہ حاصل کررہا ہے۔ شوٹنگ کی ابتدائی تصاویر سے ان کے کردار کے نرم اور رومانوی پہلو کی جھلک ملتی ہے، جس کے بعد شائقین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اس پروجیکٹ کی کہانی کیا ہوگی اور ان کے ساتھ کون سا اداکار مرکزی کردار میں نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے:اکشے کا خلائی مخلوق سے مقابلہ، سائنس فکشن تھرلر فلم ’’سموک‘‘ کا پہلی جھلک جاری

نمریت کور اہلووالیا نے اپنے اداکاری کے سفر میں مختلف نوعیت کے کرداروں اور تفریحی پروگراموں کے ذریعے اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہیں ٹیلی ویژن ڈرامہ ’’چھوٹی سردارنی‘‘ سے خاص شہرت حاصل ہوئی، جبکہ ریئلیٹی شو ’’بگ باس ۱۶‘‘ میں شرکت کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ وہ ’’خطروں کے کھلاڑی ۱۴‘‘ میں بھی نظر آچکی ہیں۔حال ہی میں وہ سنجے کپور، مونی رائے اور اویناش مشرا کے ساتھ پروجیکٹ ’’اب ہوگا حساب‘‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اب اپنے نئے رومانوی پروجیکٹ کے ذریعے وہ ایک بار پھر ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔اگرچہ نمریت نے بھوپال میں شوٹنگ مکمل ہونے اور اپنے رومانوی کردار کی ابتدائی جھلکیاں شیئر کردی ہیں، لیکن اس نئے پروجیکٹ کا نام، کہانی، ان کے ساتھی اداکار اور ریلیز کی تاریخ کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال مداحوں کو اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ تاہم نمریت کے نئے انداز اور مونی رائے و کرشنا شراف کی جانب سے ملنے والی مبارکباد نے اس پروجیکٹ کو تفریحی دنیا میں موضوعِ گفتگو بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK