نمرت کور اپنے بیک ٹو بیک اعلانات کے ساتھ اس وقت بہت مصروف ہیں۔ اپنی اداکاری کے ساتھ شائقین کی مسلسل تعریف کے بعد اداکارہ نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔
نمرت کور اپنے بیک ٹو بیک اعلانات کے ساتھ اس وقت بہت مصروف ہیں۔ اپنی اداکاری کے ساتھ شائقین کی مسلسل تعریف کے بعد اداکارہ نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اس واضح کیپشن کے ساتھ بڑی خبر کو اپ لوڈ کیاہے کہ ’’ممبئی صرف خوابوں کا شہر نہیں ہے، یہ وہ شہر ہے جہاں خواب پورے ہوتے ہیں... مسٹرامیتابھ بچن کے ساتھ ایکشن اور کٹ کے درمیان اسکرین پر امر ہو جانا، اس شہر نے ایک چھوٹے شہر کی لڑکی کا بڑا خواب دکھایا ہے۔ میری زندگی کے سب سے مشکل تخلیقی مہم جوئی میں سے ایک میں تعاون کرنے کے اس غیر معمولی موقع کیلئے ریبھو داس گپتا کا شکریہ۔‘‘اتفاق سے حال ہی میں فلم ’دسویں‘ کا بھی ایک سال مکمل ہوگیا ہے، جس کیلئے امیتابھ بچن نے فلم میں اداکارہ کی شاندار اداکاری کو سراہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ اپنا ٹریڈ مارک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھیجا تھا۔