• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس سے ملنے والے ۱۱۴؍ رافیل طیاروں میں ۲۴؍ سپر رافیل ہونگے

Updated: February 16, 2026, 10:53 AM IST | New Delhi

فضائیہ کےمطابق سپر رافیل امریکی ایف ۳۵؍اور روس کے سخوئی ۵۷؍کے مقابلے اگلی نسل کے لڑاکا طیارے ہیں۔

The Rafale jet deal between India and France has been approved. Photo: INN
ہندفرانس کے درمیان رافیل طیاروں سے متعلق سودے کو منظوری ملی ہے۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان فرانس کے ساتھ۳ء۲۵؍لاکھ کروڑ روپے کے ۱۱۴؍رافیل لڑاکا طیاروں کے معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا ہندوستان کا تین روزہ دورہ۱۷؍ فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دوران ڈیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ان۱۱۴؍ طیاروں میں سے۲۴؍ سپر رافیل ہوں گے جنہیں فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے’ ایف ۵‘ کے نام سے تیار کیا ہے۔ 
فی الحال، فضائیہ کے پاس ’ایف ۳‘ رافیل ہیں جو۴ء۵؍جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں۔ ان میں اسٹیلتھ اور جوہری ہتھیاروں کو فائر کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم، نئے طیارے’ ایف ۴‘ جنریشن کے ہیں، اس لئےاسے ۵؍ ویں جنریشن کہا جا رہا ہے۔ یورپی معیار کے مطابق ایف ۵؍ رافیل دراصل چھٹی نسل کے جیٹ طیارے ہوں گے۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس فرانس کے بعد دوسرے نمبر پر ایسے طیارے ہوں گے۔ ایف ۵؍ فی الحال تعمیرکے مرحلے میں ہے۔ ایف۴؍ کی ترسیل۲۹-۲۰۲۸ء میں شروع ہوگی۔ ۲۰۳۰ء کے بعد حاصل ہونے والا کوئی بھی طیارہ ایف ۵؍ کلاس سپر رافیل ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’فہیم خان کا مکان بنا کر دو یا ہرجانہ ادا کرو‘‘، ناگپور کارپوریشن کوکورٹ کا حکم

سپر رافیل طیارے کیسے ہوں گے؟
فضائیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سپر رافیل امریکی ایف ۳۵؍اور روس کے سخوئی ۵۷؍کے مقابلے اگلی نسل کے لڑاکا طیارے ہوں گے۔ اس معاہدے میں ۸۸؍ سنگل سیٹر رافیل اور۲۶؍ ڈبل سیٹر شامل ہوں گے جو تربیت اور جنگی دونوں کرداروں میں استعمال ہونے کے قابل ہوں گے۔ 
۹۶؍رافیل ہندوستان میں بنائے جائیں گے
ڈسالٹ ایوی ایشن۱۸؍ طیارے پرواز کیلئے تیار حالت میں فراہم کرے گی۔ باقی ۹۶؍ہندوستان میں تیار کیے جائیں گے۔ ان کے۶۰؍فیصد پُرزے دیسی ہوں گے۔ اسے ہندوستان کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ بتایا جارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK