Updated: March 16, 2026, 10:03 PM IST
| Mumbai
ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک، دھرمیندر گزشتہ سال ۲۴؍ نومبر کو ۸۹؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ۱۹۶۰ء میں اپنے آغاز سے لے کر ۲۰۲۶ء میں اپنی آخری فلم تک تقریباً ۶۵؍ برس تک باکس آفس ہٹس اور بلاک بسٹر فلمیں دیں۔
دھمرمیندر۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک، دھرمیندر گزشتہ سال ۲۴؍ نومبر کو ۸۹؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ۱۹۶۰ء میں اپنے آغاز سے لے کر ۲۰۲۶ء میں اپنی آخری فلم تک تقریباً ۶۵؍ برس تک باکس آفس ہٹس اور بلاک بسٹر فلمیں دیں۔
اس عظیم ہندوستانی اداکار کو گزشتہ سال وفات پانے والے فلمی ستاروں کی زندگی اور کام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا)کی جانب سے باقاعدہ خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ آسکرز ۲۰۲۶ء کے ’’اِن میموریئم‘‘ حصے میں دھرمیندر کو نظرانداز کیا گیا۔
بافٹا کی اس خصوصی خراجِ عقیدت کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اور سائنسیز بھی اپنے خصوصی ’’In Memorium‘‘ حصے میں ۲۰۲۵ء میں انتقال کرنے والی شخصیات کے ساتھ دھرمیندر کا ذکر کرے گا۔ لیکن لیجنڈری ہندوستانی سپر اسٹار کو اس خصوصی ویڈیو خراجِ عقیدت میں شامل نہیں کیا گیا جو ان میموریئم کے دوران دکھائی گئی۔
فطری طور پر بہت سے مداح اس نظراندازی پر ناراض تھے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’ آسکرز نے گزشتہ سال وفات پانے والوں کی فہرست دکھائی، مگر دھرمیندر کا ذکر تک نہیں کیا، ایک عظیم ہندوستانی اداکار جس نے اپنی پوری زندگی سنیما کے لیے وقف کر دی۔ جب ہمارے آئیکنز کو کوئی پہچان نہیں ملتی تو اتنی تشہیر کا کیا فائدہ؟ آخرکار یہ زیادہ تر ہالی ووڈ کا شو ہے، حقیقی معنوں میں بین الاقوامی نہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے:ماتربھومی: سلمان خان نے اپنی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا نام کیوں بدلا؟
اگرچہ دھرمیندر کو اس ویڈیو خراجِ عقیدت میں شامل نہیں کیا گیا، لیکن اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اور سائنسیزکی ویب سائٹ پر ان کا ذکر موجود تھا۔ دیگر فنکار جنہیں آسکرز نے خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ آسکرز ۲۰۲۶ء نے دھرمیندر کو ویڈیو خراجِ عقیدت پیش نہیں کیا، انہوں نے دیگر اداکاروں اور فلم سازوں کا ذکر کیا، جن میں رابرٹ ریڈ فورڈ، ڈیان کیٹن، کیتھرین او ہیرا، یوڈو کیئر، راب ریئنر ، رابرٹ ڈویل ، جین ہیک مین اور وال کلمر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اروندھتی ریڈی اور فاطمہ ثناآئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد
شتروگھن سنہا اور ایشا دیول کا ردِعمل
شترو گھن سنہا نے اکیڈمی پر تنقید کرتے ہوئے ورائٹی کو بتایا’’ اگر وہ دلیپ کمار اور لتا منگیشکر اور اب دھرمیندر کو خراجِ عقیدت پیش نہیں کرتے تو یہ ان کے لیے شرم کی بات ہے۔ ہمیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘‘دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ اس سے پاپا کو کبھی کوئی فرق پڑتا۔ ان کا دل ہمیشہ ایسی باتوں سے کہیں بڑا تھا۔ ان کے لیے زندگی کبھی پہچان یا مرتبے کے بارے میں نہیں تھی—بلکہ محبت، مہربانی اور لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے بارے میں تھی۔‘‘