Inquilab Logo

والدین نے تھیٹرکرنے کیلئے شرط رکھی تھی: آیوشمان

Updated: December 07, 2022, 10:16 AM IST | Mumbai

 بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار آیوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا کہ بچپن میں والدین نے پرورش کے دوران بری طرح پٹائی کی تھی

Ayushmann Khurrana
آیوشمان کھرانہ

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار آیوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا کہ بچپن میں والدین نے پرورش کے دوران بری طرح پٹائی کی تھی ۔ایک انٹرویو میں آیوشمان نے بتایا کہ ماں باپ زندگی کا انمول حصہ ہوتے ہیں ان کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رہتے ہیں البتہ ہندوستانی والدین پرورش کے دوران بچوں کی خوب پٹائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے دلچسپ بات شیئر کرتے ہوئے کہا  ’’میرے پاپا نے بڑے فخر کے ساتھ کسی سے کہا تھا کہ ان کا بیٹا ایک دن بڑا اسٹار بنے گا لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، جب انہیں اس کے بارے میں بتایا گیا تو وہ یہ سوچ کر ڈر گئے کہ اگر وہ اپنے والد کی پیش گوئی کے مطابق اسٹار نہ بن سکے تو کیا ہوگا۔‘‘بالی ووڈ اسٹار نے بتایا کہ مجھے بہت مشکلات کے بعد والدین کو راضی کرنا پڑا کہ وہ کالج کے دنوں میں اسے تھیٹر کرنے کی اجازت دیں، میرے والدین نے شرط رکھی کہ کلاس میں پوری حاضری اور اچھے نمبرس آنے پر ہی تھیٹر کرنے کی اجازت دیں گے۔۱۱؍ ویں اور۱۲؍ ویں جماعت تک میرے پاس میڈیکل کی فیلڈ موجود تھی تاہم اچھے نمبرس نہ آنے کی صورت میں مجھے آرٹس لینا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK