Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوشمان کھرانہ کی فلم ’’موپاپا‘‘۱۹؍ فروری ۲۰۲۷ء کو ریلیزہوگی

Updated: July 01, 2026, 9:56 PM IST | Mumbai

یش راج فلمز اور پوشم پا پکچرز کے پہلے تھیٹریکل اشتراک سے بننے والی فلم ’’موپاپا‘‘ میں آیوشمان کھرانہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Ayushman Khurana.Photo:INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر:آئی این این

یش راج فلمز اور پوشم پا پکچرز کے پہلے تھیٹریکل اشتراک سے بننے والی فلم ’’موپاپا‘‘ میں آیوشمان کھرانہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ وائی آر ایف کے سی ای او اکشے ودھانی اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ ان کی پچھلی فلم ’’سیارہ‘‘ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی فلم بنی تھی۔ وہیں، اس فلم کی ہدایت کاری ہندوستان کے معروف  ڈائریکٹر سمیر سکسینہ کر رہے ہیں۔ وائی آر ایف کے ترجمان کے مطابق’’موپاپا‘‘ ۱۹؍ فروری ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:رکول پریت کی ۲۰۱۷ء کی باکس آفس پر فلاپ فلم یوٹیوب پر تاریخ رقم کر گئی


پوشم پا پکچرز کو ہندوستان کی تفریحی دنیا کی سب سے دور اندیش اور تجرباتی پروڈکشن کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وائی آر ایف اور پوشم پا پکچرز کا مقصد آج کے ناظرین کے لیے نئے اور منفرد سنیما کا تجربہ پیش کرنا ہے۔ دونوں ادارے ’’موپاپا‘‘ سے اپنے تھیٹریکل اشتراک کی شروعات کر رہے ہیں۔
یہ شراکت داری آدتیہ چوپڑا کے اس وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت وائی آر ایف کے سی ای او اکشے ودھانی اسٹوڈیو ماڈل کو ایک پروڈیوسر کے طور پر آگے بڑھا رہے ہیں۔ ’’سیارہ‘‘ کے بعد پروڈیوسر کے طور پر یہ اکشے ودھانی کی دوسری فلم ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:مصر کے ’کنگ‘ کی واپسی: محمد صلاح نے فٹنیس حاصل کر لی، اگلا ہدف آسٹریلیا


`’’موپاپا‘‘ ایک الگ نوعیت (جونر بینڈنگ) کی تھیٹریکل فلم ہے، جو ناظرین کو بڑے پردے پر بالکل نیا بصری تجربہ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ اپنی منفرد فلموں کے لیے پہچانے جانے والے آیوشمان کھرانہ اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہے ہیں اور یہ فلم شروع سے آخر تک ناظرین کو سنسنی خیز انداز میں باندھے رکھنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ پوشم پا پکچرز کے شراکت دار سمیر سکسینہ، بسوا پتی سرکار، سوربھ کھنہ اور امیت گولانی نے مل کر اور انفرادی طور پر ’’کالا پانی‘‘ اور’’معاملہ لیگل ہے‘‘ جیسے کئی معروف اور قابلِ ستائش پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK