Inquilab Logo

اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر مبنی فلم میں پریش راول اہم کردار ادا کریں گے

Updated: January 07, 2020, 2:58 PM IST | Agency | Mumbai

اب بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول نے ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ وہ کلام کی بایوپک میں اس عظیم سائنسداں کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اے پی جے عبد الکلام اور پریش راؤل ۔ تصویر : آئی این این
اے پی جے عبد الکلام اور پریش راؤل ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : بالی ووڈ میں گزشتہ کافی عرصے سے مشہور افراد کی زندگی پر مبنی فلم یعنی بایوپک بنانے کا دور چل رہا ہے۔ سنجے دت، میری کام،ایم ایس دھونی اور وزیراعظم مودی کی بایو پک بنائے جانے کے بعد اب ہندوستان کے سابق صدر اور مشہور سائنسداں بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی بایو پک بنائے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
 اب بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول نے ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ وہ کلام کی بایوپک میں اس عظیم سائنسداں کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔پریش راہل نے ٹویٹ کرکے اس بات کی معلومات اپنے مداحوں کو دی ہے۔ انہوںنے کلام کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میری رائے میں وہ سنت کلام تھے۔میں خوش نصیب ہوںکہ میں کلام صاحب کی بایوپک میں ان کا کردار نبھائوںگا۔
 ویسے اس سے پہلے پریش راول نے وزیراعظم مودی کی بایوپک میں مودی کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن وہ فلم نہیں بن سکی۔ ب عد میں وزیراعظم مودی بایو پک میں ویویک اوبیرائے نے مودی کا کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ پریش راول نے فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کئے ہیں۔ وہ گزشتہ لوک سبھا میں گجرات  کے احمد آباد سے بی جے پی کے ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔ حالانکہ اس بار انہوں نے الیکشن نہیں لڑا اور پھر سے اداکاری پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK