Inquilab Logo

پٹھان کے رائٹر شری دھر راگھون شاہ رُخ اور سلمان کو ایک بار پھر ساتھ لانے کی کوشش کرینگے

Updated: February 03, 2023, 3:39 PM IST | Mumbai

پٹھان میں سلمان خان کےخصوصی کردار کو خوب پذیرائی ملی، دونوں سپر اسٹارکو ایک ہی فریم میں ایک ساتھ دیکھنا ناظرین کیلئے شاندار تجربہ رہا، اب عنقریب اس کا اعادہ کیاجائیگا

The pair of Shah Rukh and Salman in the film Pathaan has made the fans crazy again, Shreedhar Raghavan (inset)
فلم پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کی جوڑی نے مداحوں کو پھر سے اپنا دیوانہ بنادیا ہے،شریدھر راگھون(انسیٹ)

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اِن دنوں باکس آفس پر بلاک بسٹر کمائی کر رہی ہے۔ فلم کا کل کلیکشن ملک میں ۳۵۰؍ کروڑ کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پراس کی کمائی ۷۰۰؍ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ اب حال ہی میں فلم کے رائٹر شریدھر راگھون نے اشارہ دیا ہے کہ سلمان اور شاہ رخ آئندہ وقتوں میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف طریقوں سے اشارہ دیا ہے کہ ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر‘ کو مستقبل میں ایک ساتھ لایا جا سکتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک کراس اووَر ہوگا، جو  شائقین کے لیے ایک مختلف تجربہ ثابت گا۔
پٹھان اور ٹائیگر ایک بار پھر اکٹھے ہوں گے
 پٹھان میں سلمان خان کے کیمیو کو خوب پذیرائی ملی۔ دونوں سپر اسٹارز کو ایک ہی فریم میں ایک ساتھ دیکھنا ناظرین کیلئے  شاندار تجربہ رہا ۔ اب امیدیں ہیں کہ پٹھان اور ٹائیگر یش راج اسپائی یونیورس کی اگلی فلم میں ایک ساتھ آ سکتے ہیں۔ شریدھر راگھون نے پنک وِلا سے کہا کہ وہ اسپائی یونیورس کی اگلی فلم میں سلمان اور شاہ رخ کو ساتھ لانے کی کوشش کریں گے۔
سلمان، شاہ رخ اور ریتک اسپائی یونیورس کا حصہ ہیں
 پٹھان کے ٹریلر کے ساتھ ہی یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب ایک  اسپائی یونیورس لانچ کرنے جا رہے ہیں جس میں یش راج فلمز کے بینر تلے اب تک بنی تمام جاسوسی فلمیں شامل ہوں گی۔ سلمان خان کی۲۰۱۲ء کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ اسپائی یونیورس کی پہلی فلم تھی۔ اس کے ساتھ ہی ریتک روشن کی ’وار‘ اور اب ’پٹھان‘ بھی اس فرنچائز کا حصہ بن چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آنے والے وقت میں تینوں سپر اسٹارز کو ایک فلم میں ایک ساتھ لانے کی کوشش کی جائے گی۔اس فرنچائز کی اگلی فلم ٹائیگر۳؍ میں بھی شائقین کو کچھ مختلف تجربہ دیکھنے کو مل سکتا  ہے۔
پٹھان کا باکس آفس کلیکشن۳۵۰؍ کروڑ تک پہنچ گیا
 پٹھان تھیٹروں میں اپنا بلاک بسٹرکامیابی جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلم نے ریلیز کے۸؍دنوں میں تقریباً ۳۵۰؍ کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریلیز کے آٹھویں دن یعنی بدھ کو فلم نے۱۷؍ کروڑ کی کی کمائی کر لی تھی۔ پٹھان ابتدائی ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔اس نے کے جی ایف ۲؍ اور باہوبلی ۲؍ کے ہندی ورژن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اگر تمل اور تیلگو کے اعداد و شمار کو ملایا جائے تو فلم کی کل کمائی۳۶۰؍ کروڑ ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، فلم نے اب تک دنیا بھر میں۶۵۰؍کروڑ سے زیادہ کاکلیکشن کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK