Inquilab Logo

شاہ رخ خان اورسلمان خان کے ہم شکل افرادکی بھی سوشل میڈیا پر دھوم

Updated: June 14, 2021, 8:20 AM IST | New Delhi

:بالی ووڈ کے دو سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔دونوں کی فلموں کے ڈائلاگ کی کاپی بھی خوب کی جاتی ہے

Salman Khan`s counterpart Nazim Khan and Shah Rukh Khan`s counterpart Ibrahim Qadri can be seen.Picture:Midday
سلمان خان کا ہم شکل ناظم خان اور شاہ رخ خان کا ہم شکل ابراہیم قادری دیکھا جاسکتاہے تصویر مڈڈے

بالی ووڈ کے دو سب سے بڑے سپر اسٹار  شاہ رخ خان اور سلمان خان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔دونوں کی فلموں کے ڈائلاگ کی کاپی بھی خوب کی جاتی ہے۔ کئی مرتبہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ہم شکل بھی ان کی طرح اداکاری کرکے سوشل میڈیا پرسرخیوں میں آجاتے ہیں۔ اب پھر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ہم شکل کے کئی ویڈیو وائرل ہورہے ہیں۔
 شاہ رخ خان کے ہم شکل یا ڈپلیکیٹ کا نام ابراہیم قادری بتایا جاتاہے۔ وہ اپنے انسٹا گرام پر کنگ خان کی خوب نقل کرتے ہیں۔ انہوں نے پھر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے،جس میں وہ شاہ رخ خان کے انداز کی نقل کررہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دوران کی شکل بالکل شاہ رخ خان کی طرح نظر آرہی ہے۔ وہیں دوسرے ویڈیوں میں ایک شخص ہوبہو سلمان خان کی طرح نظر آرہا ہے۔اس شخص کا نام ناظم خان بتایا جارہا ہے۔ ویڈیو میں ناظم سلمان کی طرح بائک چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ان ہم شکل افراد کے یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب پسند کئے جارہے ہیں۔دونوں کے ویڈیوز پر مداحوں کے زبردست رد عمل آرہے ہیں۔
 واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون نظر آئیں گی۔ دپیکا اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ یہ چوتھی فلم ہے۔ اس سے قبل یہ دونوں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔جبکہ سلمان خان کی اگلی فلم ’انتم‘ ہوگی۔ حال ہی میں وہ فلم’ رادھے‘ میں نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK