عامر خان کے بیٹے جنید خان اپنی سادگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور اسی مزاج کی وجہ سے کئی بار لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے۔ ایسا ہی کچھ عامر خان کے ایک ایونٹ میں ہوا۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai
عامر خان کے بیٹے جنید خان اپنی سادگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور اسی مزاج کی وجہ سے کئی بار لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے۔ ایسا ہی کچھ عامر خان کے ایک ایونٹ میں ہوا۔
عامر خان کے بیٹے جنید خان اپنی سادگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور اسی مزاج کی وجہ سے کئی بار لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے۔ ایسا ہی کچھ عامر خان کے ایک ایونٹ میں ہوا جہاں سلمان خان کے سیکوریٹی گارڈ جنید خان کو پہچان نہیں پاتے اور انہیں دھکا دے کر سائیڈ کر دیتے ہیں۔ اس لمحے کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہاہے۔
عامر خان کی کلٹ فلم ’’لگان‘‘ کو ۲۵؍ سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک ایونٹ رکھا گیا تھا، جس میں انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ اس ایونٹ سے کئی کلپس اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔ عامر خان کے اس ایونٹ میں سلمان خان نے اپنے انداز سے چار چاند لگا دیے۔ سلمان خان اور جنید خان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور اس کی وجہ جنید کی سادگی ہے۔ اس ایونٹ میں سلمان خان کی سیکوریٹیجنید خان کو پہچان نہیں پاتی اور غلطی سے انہیں سائیڈ کر دیتی ہے۔ تاہم، سلمان خان فوراً جنید کو پہچان لیتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔عامر خان کے لاڈلے بیٹے جنید خان کی سادگی کے چرچے ہمیشہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ جنید اکثر پبلک میں ایک عام شخص کی طرح نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے کئی بار لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے کہ وہ کسی سپر اسٹار کے بیٹے ہیں۔ جنید کی اسی سادگی کی وجہ سے سلمان خان کے باڈی گارڈ نے انہیں سائیڈ کر دیا اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جسپال رانا کی بایوپک بن رہی تھی، رائے کپور فلمز نے معلومات فراہم کیں
جنید خان کو سائیڈ کیا گیا؟
گزشتہ روز عامر خان کے ایونٹ میں سلمان خان نے شرکت کی۔ جیسے ہی سلمان اندر کی طرف آئے تو وہاں پہلے سے جنید خان موجود تھے لیکن جنید کو سلمان خان کی سیکوریٹی نے پہچانا نہیں۔ یہاں تک کہ گارڈنے جنید کو ہلکا سا ہاتھ سے دھکا دے کر سائیڈ کر دیا۔ تاہم جیسے ہی سلمان خان کی نظر جنید پر پڑی، انہوں نے فوراً انہیں پہچان لیا اور اپنے پاس بلا کر گلے لگا لیا۔ اس کے بعد دونوں نے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دی
سیکوریٹی گارڈ پہلے بھی نہیں پہچان پایا
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جنید خان کے ساتھ ایسا ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی سلمان خان کی سیکوریٹی ٹیم انہیں نہیں پہچان سکی تھی۔ گزشتہ سال’’ستارے زمین پر‘‘ کی اسکریننگ کے دوران بھی جنید سلمان کے پاس جانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن سلمان کے باڈی گارڈز انہیں نہیں پہچان سکے اور دور ہٹا دیا تھا۔