Inquilab Logo

پربھاس شادی کریں گے مگر سلمان خان کے بعد

Updated: December 21, 2022, 11:40 AM IST | Mumbai

جنوبی ہندوستان کے تلگو سنیما کے معروف اداکار پربھاس نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے بعد شادی کرلیں گے۔

Popular South Indian actor Prabhas
جنوبی ہند کے مقبول اداکار پربھاس

جنوبی ہندوستان  کے تلگو سنیما کے معروف اداکار پربھاس نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے بعد شادی کرلیں گے۔ 
 ہندی فلموں میں کام کرنے والی بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ کیرتی سینن کی فلم ’آدی پروش‘ کی تشہیر کے موقع پر دونوں کی ہم مزاجی اور قربت پر پرستاروں کی جانب سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں اور دونوں میں رومانی تعلق پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔خیال رہے کہ یہ معاملہ دونوں کے پرستاروں میں اس وقت مزید راسخ ہوا جب اداکار ورون دھون نے ایک شو کے دوران مذاقاً اس تعلق کو معنی خیز قرار دیا۔
 بعد میں کیرتی سینن نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف افواہیں قرار دیا، لیکن پرستار اداکار پربھاس کی عشق و محبت کے معاملات کو جاننے کیلئے بےتاب رہے۔دریں اثنا نمندری بالاکرشنن کے او ٹی ٹی ٹاک شو میں پربھاس سے ان کی رومانی زندگی کے حوالے سے کافی سوالات کئے گئے اور میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گے، تو اس پر پربھاس نے کافی سمجھداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے بعد شادی کرونگا، جس پر ایک زوردار قہقہہ لگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK