Inquilab Logo

پاکستان: بلوچستان میں ۷؍ حجاموں کا قتل

Updated: May 09, 2024, 3:43 PM IST | Islamabad

پاکستان پولیس اور حکومتی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حملہ آوروں نے طلوع فجر سے پہلے ۷؍ حجاموں کو گولی مار دی۔ ان حجاموں کا تعلق پنجاب کے ایک صوبے سے تھا۔ اس واردات کی ذمہ داری اب تک کسی نے بھی نہیں لی۔ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے صوبے میں عسکریت پسندوں کے حملوں پر روک لگا دی ہے جبکہ صوبے میں اب بھی تشدد جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس اور حکومتی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے میں حملہ آوروں نے طلوع فجر سے قبل ۷؍ حجاموں کوشوٹ کیا ہے۔ پولیس آفیسر محسن علی نے بتایا کہ یہ واردات پاکستان کے صوبے بلوچستان کے گوادار شہرمیں پیش آئی ہے ۔ تمام حجاموں کا تعلق پنجاب کے صوبے سے تھا اور وہ ایک ساتھ کام کرتے تھے اور ساتھ ہی رہتے تھے۔ تاہم، اس واردات کی ذمہ داری اب تک کسی نے بھی نہیں لی۔

یہ بھی پڑھئے: مسلسل پانچویں بارصدر منتخب ہونیوالے پوتن کی حلف برداری

خیال رہے کہ بلوچستان میں اکثر عسکریت پسند پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور دیگر افرادکو صوبے سے نکالنے پر مجبور کرنے کی مہم کے تحت موت کے گھاٹ اتاردیتے ہیں۔ حکومت کاکہنا ہے کہ اس نے عسکریت پسندوں کی بغاوت پر روک لگایا ہے لیکن صوبے میں اب بھی تشدد برقرارہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں پر حملہ ان کی ملازمتوں سے متعلقہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رفح پراسرائیلی حملہ: طبی اور راحت رسانی خدمات متاثر، زخمیوں اور مریضوں کی جان کو خطرہ

گزشتہ ماہ بلوچستان لبریشن آرمی نے پنجاب کے صوبے سے تعلق رکھنے والے ۹؍ افراد کے قتل کی ذمہ داری لی تھی جنہیں  بلوچستان کے ہائی پر بس سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ معلومات موصول ہوئی تھی کہ بس میں جاسوس موجود ہیں۔عسکریت پسندوں نے کوئلے کی کام میں ملازمت کرنے والے پنجابی افراد کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK