Inquilab Logo

سیف علی خان پریہ درشن کی تھریلر فلم میں کام کریں گے!

Updated: May 10, 2024, 10:43 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، فلم ڈائریکٹر پریہ درشن کی آنے والی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں چرچا کہ پریہ درشن، سیف علی خان کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں۔

Saif Ali Khan. Photo: INN
سیف علی خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، فلم ڈائریکٹر پریہ درشن کی آنے والی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں چرچا کہ پریہ درشن، سیف علی خان کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہاہے کہ پریہ درشن کی یہ فلم تھرلر ہوگی، اس کے لیے وہ سیف علی خان سے رابطے میں ہیں۔ پریہ درشن سیف کو فلم میں مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتےہیں اور دونوں اس بارے میں بات بھی کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پریہ درشن کی فلم کی اسکرپٹ تیار ہے، سیف علی خان کو فلم میں نابینا شخص کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی گئی ہے۔ سیف بھی اس پیشکش میں دلچسپی ظاہر کر رہےہیں۔ اگر معاملات ٹھیک رہے تو اس فلم کی شوٹنگ اس سال جولائی اور اگست میں کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ ۴۰؍دن میں کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK