Inquilab Logo

پریم چوپڑہ نے اپنی اداکا ری سے ویلن کے کردار کو اہم بنادیا

Updated: September 23, 2022, 11:31 AM IST | Agency | Mumbai

غیر منقسم ہندوستان کے لاہور میں آنکھیں کھولنے والے پریم چوپڑہ سیکڑوں فلموں میں ویلن کے کردار میں نظر آچکے ہیں

Prem Chopra.Picture:INN
پریم چوپڑہ ۔ تصویر:آئی این این

؍۲۳؍ ستمبر  ۱۹۳۵ء کوغیر منقسم ہندوستان  کے لاہور میں آنکھیں کھولنے پر پریم چوپڑہ کو شروع ہی سے فلموں سے دلچسپی تھی، وہ  بچپن ہی سےاداکار بننا چاہتے تھے۔  شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ان کے پسندیدہ اداکار تھے۔ بتاتے ہیںکہ پریم چوپڑہ، بچپن میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوجاتے تھے اور خود کو دلیپ کمار بتاتے تھے۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان شملہ منتقل ہوگیا جہاں   انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس دوران  اسکول  کے ڈراموں میں حصہ لیا ۔  یہیں سے ان کے اندر  ادا کا ربننے کا جنون پید اہو ا ۔ پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا  اور مسلسل اداکار بننے کا خواب دیکھتے رہے۔ خوش قسمتی سے ان کے والدنے انہیں ممبئی بھیج دیا ، پھر کیا تھا ؟ دیکھتے ہی دیکھتے  وہ اہم ترین اداکار وں میں شمار ہونے لگے۔ ویلن اداکار کی حیثیت سے اُن کی غیر معمولی پذیرائی کی گئی ۔    پریم چوپڑہ  کے سوانح نگاروں لکھا ہے کہ انہوںنےپنجاب یونیورسٹی  سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔ یہاں یونیورسٹی کے پروگراموں میں بھی اداکاری کرتے رہے۔ پنجاب  یونیورسٹی میںپریم چوپڑہ کی تعلیم مکمل ہوئی تو ان  کے والدنے انہیں سرکاری افسر یا ڈاکٹر بنا نے کا ارادہ کرلیا،اسی لئے انہیں اعلیٰ تعلیم کے ممبئی بھیج دیا لیکن یہاں پریم چوپڑہ کو دل پڑھائی میں بالکل نہیں لگا ۔  فلموں میںان کی دلچسپی بڑھتی گئی ۔ پھر وہ  اسٹوڈیو کا چکر کاٹنے لگے اور یہاں کام کی تلاش میں بھٹکنے لگے۔ خوابوں کی نگری ممبئی میں انہیں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ان کیلئے گزر بسر کرنا بھی مشکل ہوگیا ۔   زندگی کی گاڑی چلانے کیلئے انہوں نے ’ٹائمس آف انڈیا ‘ کے سرکولیشن ڈپارٹمنٹ میں کام کیا ۔ اس دورا ن وہ ہدایت کاروں اور فلم سازوں سے بھی ملنے کی کوشش کرتے رہے۔ بالآخر۱۹۶۰ء میں انہیں پنجابی فلم ’چودھری کرنال سنگھ‘ میں کام کے کرنے کا موقع مل گیا۔ یہ فلم کاکامیاب ہوئی۔ اس کا معاوضہ ڈھائی ہزار روپے   ملا۔  پھر انہوں نے مختلف پنجابی فلموں میں کام کیا  ۔ ہیر و کا بھی کردار ادا کیا لیکن۱۹۶۴ء میں ’ و ہ کون تھی ‘ سے اُن کے بالی ووڈ کے کریئر کا آغاز ہوا ۔اس فلم میں پریم چوپڑہ نے ویلن کا کردار کیا ۔  اس کے بعد ہر فلم ساز اور ہدایت کار نے انہیں اپنی فلم میں ویلن بنانا ہی پسند کیا ۔  پریم چوپڑہ ،اپنے طویل فلمی کریئر میں  ۳۵۰؍  سے زائد فلموں  میں نظر آئے اور اکثر فلموں میں ویلن کا کردار ادا کیا ۔  انہوں نے ویلن کے کردارکو اپنی بے مثالی اداکاری سے غیر معمولی بنادیا  ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK