• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین جنگ طول پکڑنے پر کم جونگ اُن کاپوتن کو ’’غیر مشروط حمایت‘‘ کا اعلان

Updated: January 09, 2026, 5:06 PM IST | Pyongyang

یوکرین جنگ طول پکڑنے پر کم جونگ اُن نے پوتن کو ’’غیر مشروط حمایت‘‘ کا اعلان کیا ، شمالی کوریا کے لیڈر نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کو مستقل اور دوستانہ قرار دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کو۹؍ جنوری کو کِم جونگ ان نے ولادیمیر پوتن اور ان کی تمام پالیسیوں اور فیصلوں کی بلا شرط حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین میں جنگ جاری ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’کورین سینٹرل نیوز ایجنسی ‘‘(KCNA)نے جمعہ کو شائع کردہ ایک خط میںکِم نے پوتن کے ساتھ اپنے تعلق کو حقیقی دوستی پر مبنی قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سب سے قیمتی کہا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان قریبی تعاون مختلف شعبوں میں مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ پیانگ یانگ نے اپنے موقف میں کوئی ابہام نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: سیکوریٹی خدشات اور کشیدگی کے باعث ہندوستان کیلئے ویزا خدمات معطل

 کم نے لکھامیں آپ کی تمام پالیسیوں اور فیصلوں کا بلا شرط احترام اوربلا شرط حمایت کروں گا اور آپ اور آپ کے روس کے لیے ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ یہ انتخاب مستقل اور دائمی ہوگا۔واضح رہے کہ یہ خط پوتن کے ایک پیغام کے جواب میں بھیجا گیا تھا، حالانکہ روسی سرکاری میڈیا نے اصل پیغام کا مواد شائع نہیں کیا۔تاہم یہ تبادلہ خیال شمالی کوریا کے روس کی جنگ میں بڑھتے کردار کے تناظر میں ہوا ہے۔ بعد ازاں نئے سال کے پیغام میںکم نے کہا تھا کہ دونوں ممالک یوکرین جنگ میں ’’خون، زندگی اور موت‘‘ کا اشتراک کر رہے ہیں۔دوسری جانب پوتن نے دونوں ممالک کے درمیان ناقابل شکست دوستی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ۵۰۰؍ فیصد تک ٹیرف، ہندوستان بھی شامل

دریں اثناءجنوبی کوریا اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق شمالی کوریا نے پہلے ہی ہزاروں فوجی روس کی یوکرین پر حملے کی حمایت کے لیے بھیجے ہیں، جو اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہو رہی ہے۔ فوجیوں کے علاوہ شمالی کوریا کے توپ خانے کے گولے، میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ سسٹم روس کو فراہم کیے جانے کا یقین ہے۔ بدلے میں روس شمالی کوریا کو مالی امداد، فوجی ٹیکنالوجی اور بنیادی سامان بشمول خوراک اور توانائی کی فراہمی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK