وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی پاپ اسٹارز ریحنہ اور جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایکس پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ۵؍ ویں شخصیت کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 01, 2025, 9:25 PM IST | Mumbai
وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی پاپ اسٹارز ریحنہ اور جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایکس پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ۵؍ ویں شخصیت کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔
اعداد و شمار فراہم کرنے والے عالمی پلیٹ فارم اسٹیٹسٹا (Statista) کے مطابق، اکتوبر ۲۰۲۵ء تک وزیر اعظم نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد ۶ء۱۰۸؍ ملین ہو چکی ہے۔ یہ انہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (۱۱۰؍ ملین فالوورز) سے صرف ایک درجہ نیچے نمبر ۵؍ پر پہنچاتا ہے جبکہ جبکہ وہ ایلون مسک (۵ء۲۲۸؍ ملین فالوورز) سے تین درجے دور ہیں۔ ایکس پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے ٹاپ ۱۰؍ اکاؤنٹس (اکتوبر ۲۰۲۵ء):
یہ بھی پڑھئے:رنبیر کپور راج کپور کے آر کے اسٹوڈیو کو دوبارہ لانچ کریں گے
(۱) ایلون مسک (۵ء۲۲۸؍ ملین)
(۲) بارک اوبامہ (۱۲۹؍ ملین)
(۳) کرسٹیانو رونالڈو (۲ء۱۱۴؍ ملین)
(۴) ڈونالڈ ٹرمپ (۱۱۰؍ ملین)
(۵) نریندر مودی (۶ء۱۰۸؍ ملین)
(۶) ریحنہ (۸ء۱۰۵؍ ملین)
(۷) جسٹن بیبر (۷ء۱۰۵؍ ملین)
(۸) کیٹی پیری (۳ء۱۰۱؍ ملین)
(۹) ٹیلر سوئفٹ (۱ء۹۲؍ ملین)
(۱۰) ناسا (۱ء۸۸؍ ملین)
مودی کا سوشل میڈیا
نریندر مودی کے فالوورز میں پچھلے چند سالوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۲۱ء سے ۲۰۲۴ء کے درمیان ان کے اکاؤنٹ پر ۳۰؍ ملین نئے فالوورز کا اضافہ ہوا، اور ۲۰۲۴ء میں انہوں نے ایکس پر ۱۰۰؍ ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا لکہ ’’ایکس پر ۱۰۰؍ ملین! اس متحرک پلیٹ فارم پر لوگوں کے خیالات، تنقید، مباحثے اور برکتوں سے جڑنا میرے لئے باعثِ فخر ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے ہی دلچسپ رابطے قائم رکھنے کا منتظر ہوں۔‘‘ ۲۰۲۵ء میں ان کی فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا جس کے بعد انہوں نے ریحنہ اور جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نریندر مودی اب ایکس پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے ہندوستانی سیاستداں اور ٹرمپ کے بعد دوسرے عالمی لیڈر بن چکے ہیں۔