Inquilab Logo

پریا پرکاش واریئرشوٹنگ کے دوران گر پڑیں

Updated: February 27, 2021, 1:55 PM IST | Agency | Mumbai

پریا پرکاش واریئران دنوں خبروں میں ہیں۔ وہ جلد ہی فلم’چیک‘کےذریعہ تلگو فلم انڈسٹری میں جلوہ گرہونے والی ہیں ، اور وہ نتن کے ساتھ دکھائی دیںگی۔

Priya Prakash - Pic : INN
پریا پرکاش ۔ تصویر : آئی این این

پریا پرکاش واریئران دنوں خبروں میں ہیں۔ وہ جلد ہی فلم’چیک‘کےذریعہ تلگو فلم انڈسٹری میں جلوہ گرہونے والی ہیں ، اور وہ نتن کے ساتھ دکھائی دیںگی۔فلم کا ان کاپہلاگانا بھی جاری کیا گیا ہے اور شائقین ان کے اسٹائل کوپسندکررہے ہیں۔ لیکن پریا پرکاش وارئیرنےاپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہےجس میں وہ فلم ’چیک‘ کےگیت کی شوٹنگ کررہی ہیں۔وہ اس ویڈیو میں دوڑتی ہوئی آتی ہیں اور نتن کی کمر پرچڑھتی ہیں۔ لیکن نہ تو نتن انہیں صحیح ڈھنگ سے پکڑنے  میں کامیاب ہوپاتےہیں اور نہ ہی پریا پرکاش وارئیر ہی توازن قائم رکھ پاتیہیں۔اس ویڈیو کو اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے پریا پرکاش واریئر نے لکھا ’’یہ اس بات کی ایک جھلک ہے کہ `یہ زندگی مجھے کس طرح گراتی ہے ،اور میں ہر بار کھڑی ہوجاتی ہوں اور پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں۔‘‘اس طرح پریاپرکاش وارئیر  نے اس ویڈیو کو اپنی زندگی سےجوڑ دیا ہے۔ لیکن جیسے ہی پریا پرکاش دھماکےکےساتھ زمین پر گرتی ہیںتوسیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیاتھا۔ لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں زیادہ چوٹ نہ آئی ہو۔
 واضح رہے کہ چندر شیکھر یلیتی پریا پرکاش واریئر کی فلم ’چیک‘ کی ہدایتکاری کررہےہیں۔ فلم ۲۶؍ فروری کوریلیزہوگی۔ فلم کے ٹریلر میں نتن ایک قیدی کے کردار میں نظر آئےہیں ، جبکہ راکل پریت سنگھ فلم میں ایک وکیل کے کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK