Inquilab Logo

پریا راجونش نے چند ہی فلموں میں مگرعمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا

Updated: March 27, 2024, 10:19 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آپ کو فلم’حقیقت‘، ’ہیر رانجھا‘ اور’ہنسے زخم‘ کی اداکارہ پریا راجونش تو یاد ہی ہونگی جنہوں نے ان کے علاوہ بھی دیگر کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Actress Priya Rajonesh appeared in few good films. Photo: INN
اداکارہ پریا راجونش چند عمدہ فلموں میں ہی نظر آئیں۔ تصویر : آئی این این

آپ کو فلم’حقیقت‘، ’ہیر رانجھا‘ اور’ہنسے زخم‘ کی اداکارہ پریا راجونش تو یاد ہی ہونگی جنہوں نے ان کے علاوہ بھی دیگر کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
 پریا کا حقیقی نام ویرا سندر سنگھ ہے۔ اِنکی پیدائش شملہ میں ہوئی، وہیں انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد محکمہ جنگلات میں کنزرویٹر کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔ انہوں نےاپنے بھائیوں کمل جیت سنگھ اور پدم جیت سنگھ کے ساتھ شملہ میں ہی پرورش پائی۔ اسکول کے زمانے سے ہی وہ شملہ کے مشہور گیٹی تھیٹر میں انگریزی ڈرامے کیا کرتی تھیں۔بعد ازاں ان کے والد اقوام متحدہ کے کام سےلندن چلےگئے اورپریا نےلندن ہی میں رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ میں داخلہ لے لیا۔
 جبکہ وہ لندن میں ہی تھیں اور ان کی عمر ۲۲؍سال ہوچکی تھی لندن کے ایک فوٹوگراف کے ذریعہ کھینچی گئی ان کی ایک تصویر کسی طرح ہندی فلم انڈسٹری میں پہنچ گئی۔ اس وقت کے ایک فلم ساز ٹھاکر رنویر سنگھ کو انکے تعلق سے معلوم ہوا۔رنویر سنگھ نےان کی ملاقات چیتن آنند(دیو آنند اور وجے آنند کے بھائی)سےکروادی۔اس وقت وہ فلم ’حقیقت‘ (۱۹۶۴) بنارہے تھے۔یہ فلم بہت زیادہ مشہور ہوئی۔فلم ہیر رانجھا میں ہیر کا کردار ادا کر کے پریا نے اُسے امر بنا دیا۔ بیس سال کے کریئرمیں پریا نے بمشکل ۷؍یا ۸؍فلمیں کیں اور یہ ساری چتن آنند کی فلمیں تھیں۔ پریا کو ستیہ جیت رے اور راج کپور اپنی فلموں میں لینا چاہتےتھےمگر انھوں نے انکار کر دیا۔ پریا چتن آنند سے عمر میں بیس سال چھوٹی تھی اورجب اُنکی ملاقات چتن سے ہوئی، تب تک چتن اپنی پہلی بیوی سے الگ ہو چکے تھے۔چیتن اور پریا ساتھ رہنے لگے مگر انھوں نے کبھی شادی نہیں کی۔ پریا چیتن کا بہت خیال رکھتی تھیں اور اُنکے آخری وقت تک اُنکےساتھ رہی۔ چیتن کے پہلی بیوی سے دو بیٹےتھے جو پریا کو پسندنہیں کرتے تھے۔ چتن نے مرنے سے پہلے اپنی جائداد کا بڑا حصہ پریا کے نام کر دیا تھا اور اس بات پر چیتن کے بیٹے ناخوش تھے۔
 ان کی بہترین فلموں میں ۱۹۸۶ءکی فلم ہاتھوں کی لکیریں ہے جس میں انھوں نے مالاسنگھ یادو کا کردار کیا۔۱۹۸۱ءکی فلم قدرت میں انھوں نے کرونا کا کردار اداکیا۔۱۹۷۷ءکی فلم صاحب بہادر میں ان کےکردار کا نام مینا تھا۔۱۹۷۳ءکی فلم ہندوستان کی قسم میں وہ موہنی کے نام سےپردہ پر نظر آئیں۔۱۹۷۰ءکی فلم ہیر رانجھابہت مشہور ہے جس میں انھوں نے ہیر کے کردار کو امر کر دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK