Inquilab Logo

رنبیر کپور کو دیکھنے کیلئے دھکا مکی، مداح گر پڑے، اداکار نے اٹھایا

Updated: September 25, 2022, 10:17 AM IST | Mumbai

نبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’برہماستر‘ ان دنوں چھائی ہوئی ہے۔ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے

Ranbir Kapoor also worries about his fans
رنبیر کپوراپنے مداحوں کیلئے بھی فکر مند رہتے ہیں

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’برہماستر‘ ان دنوں چھائی ہوئی ہے۔ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ اب نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر فلم برہماستر کےڈائریکٹر آیان مکھرجی اور اداکار رنبیر کپور جمعہ کو تھیٹر پہنچےاور فلم دیکھنے آئےمداحوں سے ملاقات کی۔ رنبیر کو دیکھ کر مداح بے قابو ہو گئے۔ اداکار رنبیر سے ملنے اور ان کے ساتھ تصاویر لینے کیلئے بیریکیڈ پر گر پڑے۔ گرنے کے بعد بھی مداح مسکراتے رہے اور رنبیر کا نام لیتے رہے۔
رنبیرشائقین کو سنبھالنے آئے
 مداحوں کو اس طرح گرتے دیکھ کر رنبیر فوراً وہاں آتے ہیں اور انہیں اٹھا لیتے ہیں۔ اس دوران رنبیر کی ملاقات ایک چھوٹے سے مداح سے بھی ہوئی جو اپنی ماں کی گود میں تھا۔ رنبیر نے اس سے ہاتھ ملایا اور بات کی۔
۹؍کروڑ کی ایڈوانس بکنگ
  نیشنل سنیماڈے پر برہماستر کا ٹکٹ بھی ۷۵؍ روپے میں فروخت ہورہاتھا۔ جمعرات کو ہونے والی ایڈوانس بکنگ میںجمعہ کے شو کیلئے بہت سارے ٹکٹ بک کیے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ایڈوانس ٹکٹ بکنگ سے ہی۹؍ کروڑ روپے کمائے گئے اور کہا جا رہا ہے کہ جمعہ کو فلم ۱۰؍ سے ۱۱؍کروڑ کما سکتی ہے۔
 فلم برہماستر کی بات کریں تو فی الحال اس کا پارٹ ون ’شیوا‘ریلیز ہوا ہے جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، ناگارجن، مونی رائے اہم کرداروں میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم میں شاہ رخ خان بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آتے ہیں۔ اب فلم کا دوسرا حصہ آئے گا، جس کی کہانی دیو پر ہوگی۔ دیو کے کردار کے لیے اب تک کئی اداکاروں کے نام سامنے آ رہے ہیں، جن میں رنویر سنگھ اور کارتک آرین بھی شامل ہیں۔
رنبیر نے فیس نہیں لی
 حال ہی میں، رنبیر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کے لیے کوئی فیس نہیں لی ہے۔ساتھ ہی عالیہ نے بھیاس کے لیے کم پیسے لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK