Inquilab Logo

آر مادھون، ایف ٹی آئی آئی کے سربراہ نامزد

Updated: September 03, 2023, 11:23 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 بالی ووڈ اداکار آر مادھون نےحال ہی میں اپنی فلم ’راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ‘ کے لیے بہترین فیچر فلم کانیشنل ایوارڈجیتا ہے۔

R. Madhavan. Photo. INN
آر مادھون۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار آر مادھون نےحال ہی میں اپنی فلم ’راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ‘ کے لیے بہترین فیچر فلم کانیشنل ایوارڈجیتا ہے۔ آر مادھون اور ان کے مداح ابھی اس خوشی سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اداکار سےجڑی ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔نیشنل ایوارڈ جیتنے کے چند دنوں بعد، آر مادھون کو اب فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایف ٹی آئی آئی) کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ آر مادھون سے پہلے، فلم سازشیکھر کپور اس عہدے پر فائزتھے، وہ ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۰ء سے صدر تھے۔آر مادھون نے ٹویٹر (اب ایکس) پر اپنے مداحوں کو ایف ٹی آئی آئی کا سربراہ بننے کی خوشخبری دی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ آر مادھون کو ایف ٹی آئی آئی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔انوراگ ٹھاکرنےاپنی پوسٹ میں لکھا، ’’آر مادھون کو ایف ٹی آئی آئی کے صدر اور گورننگ کونسل کےچیئرمین کے طور پر نامزد ہونےپر دلی مبارکباد۔ مجھےیقین ہے کہ آپ کا وسیع تجربہ اور مضبوط اخلاقیات اس ادارے کو تقویت بخشیں گے، مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور اسے اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے۔میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔‘‘ آر مادھون نے انوراگ کے ٹویٹ کو بھی دوبارہ پوسٹ کیا اورایکس پراپنے جواب میں لکھا، `عزت افزائی اور نیک خواہشات کیلئے انوراگ ٹھاکر کا بہت بہت شکریہ۔ میں سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK