Inquilab Logo

عاشقی ۳؍کیلئے راہل رائے نے کارتک کو نیک خواہشات پیش کیں

Updated: October 06, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

 عاشقی ۳؍کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔فلم میں کارتک آرین کو مرکزی اداکار کے طورپرکاسٹ کیا گیا ہے، ان کے ساتھ انوراگ باسو فلم کی ہدایت کاری کرنےجارہے ہیں۔

Rahul Roy .Picture:INN
عاشقی کےاداکارراہل رائے ۔ تصویر:آئی این این

 عاشقی ۳؍کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔فلم میں کارتک آرین کو مرکزی اداکار کے طورپرکاسٹ کیا گیا ہے، ان کے ساتھ انوراگ باسو فلم کی ہدایت کاری کرنےجارہے ہیں۔ یہ فلم۱۹۹۰ءمیں ریلیز ہونے والی فلم عاشقی کا سیکوئل ہے۔ اداکار راہل رائے نے اس فلم سے اپنے کریئرکا آغاز کیا۔ فلم میں انو اور راہل کی عاشقی نے اداکار کو راتوں رات اسٹاربنا دیا۔حال ہی میں عاشقی ۳؍میں کارتک کی کاسٹنگ کے تعلق سےراہل رائے کا ردعمل سامنے آیاہے۔کارتک کی تعریف کرتے ہوئے راہل نے انہیں آل دی بیسٹ کہا۔
عاشقی کو دوبارہ بنانا ناممکن ہے
 پنک ولا کو انٹرویو دیتے ہوئےراہل نےکہا’’عاشقی کو دوبارہ نہیں بنایاجاسکتا۔کارتک کے لیے راہل کا کردار ادا کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔‘‘راہل نےکارتک کی مزید تعریف کی اور کہا-’’کارتک ایک اچھے نوجوان اداکارہیں۔انہوں نے ہمیشہ صحیح فلموں کا انتخاب کیا ہے۔ باکس آفس کے اعداد و شمار بھی کارتک کے حق میں ہیں، اس لیے میں انہیں ایک عظیم فرنچائز میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘راہل نےمزید کہا’’میں نےآج تک کارتک سے کبھی بات نہیں کی، حالانکہ مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی ملیں گے۔‘‘
راہل نے فلم بنانے والوں سے درخواست کی
 راہل نےفلم بنانے والوں سے درخواست کی کہ وہ عاشقی۳؍میں فلم کی معصومیت کو برقراررکھیں، تاکہ اس کی خوبصورتی برقرار رہے۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۳ءمیں عاشقی فرنچائز کی دوسری فلم آئی تھی جس کے ہدایت کار موہت سوری تھے۔ ناظرین نے اس فلم کو بہت پسند کیا۔ پہلے اس فلم میں سدھارتھ اور عالیہ بھٹ کو اہم کردار کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن اب فلم کیلئے کارتک کو فائنل کر لیا گیا ہے، جب کہ فلم کیاہم اداکارہ کا انتخاب  ابھی تک نہیں کیاگیا ہے۔ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK