Updated: October 04, 2026, 6:43 PM IST
| Mumbai
شیو سینا (ادھو) کی لیڈر سشما اندھارے نے سنیچر کو انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے تھانے کے وارڈ صدر پردیپ پورنیکر کو قتل کرنے کیلئے ۵؍کروڑ روپے کی سپاری دی گئی تھی اور ڈھائی کروڑ روپے ادا بھی کر دیئے گئے تھے۔ سشا اندھارے نے اس قتل میں سابق میئر اور ایکناتھ شندے خیمے کی لیڈر میناکشی شندے اور ان کے شوہر راجیندر شندے کے ملوث ہونے اور انہیں فوراً گرفتار کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کو انہیں گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کرنا چاہئے۔
سشما اندھارے کی مقتول پردیپ پورنیکر کے اہل خانہ سے ملاقات کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این
شیو سینا (ادھو) کی لیڈر سشما اندھارے نے سنیچر کو انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے تھانے کے وارڈ صدر پردیپ پورنیکر کو قتل کرنے کیلئے ۵؍کروڑ روپے کی سپاری دی گئی تھی اور ڈھائی کروڑ روپے ادا بھی کر دیئے گئے تھے۔ سشا اندھارے نے اس قتل میں سابق میئر اور ایکناتھ شندے خیمے کی لیڈر میناکشی شندے اور ان کے شوہر راجیندر شندے کے ملوث ہونے اور انہیں فوراً گرفتار کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کو انہیں گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کرنا چاہئے۔
سشما اندھارے نے سنیچر کو مقتول پردیپ پورنیکر کے سوگوار اہل خانہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات اور تعزیت کی۔ملاقات کے فوراً بعد تھانے ہی میں انہوں نے مقتول کی والدہ اور خاندان کے دیگر اراکین کی موجودگی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میناکشی شندے کی گرفتاری کا سخت ترین مطالبہ دہرایا اور پولیس انتظامیہ کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔سشما اندھارے نے دعویٰ کیاکہ میناکشی شندے نے قتل سے پہلے ملزمین سے ملاقات بھی کی تھی ۔
اس کے جواب میں ملزمہ قرار دی جانے والی سابق میئر میناکشی شندے نے بھی تھانے ہی میں اپنی جوابی پریس کانفرنس منعقد کر کے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔
واضح رہے کہ شیو سینا ( ادھو ) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے ،آدتیہ ٹھاکرے اور سنجے راؤت بھی مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کر چکے ہیں اور انہیں اصل قاتلوں کو سخت سے سخت دلانے کا یقین بھی دلایا ہے۔
ضمنی ایف آئی آر میں نام شامل
پردیپ پورنیکر کے بیٹے رام پورنیکر کے بیان اور الزامات کی بنیاد پر تھانے پولیس نے میناکشی شندے اور راجیندر شندے کے نام ایف آئی آر میں بطور مشتبہ شامل کر لئےہیں۔ سشما اندھارے کا سوال ہے کہ نام شامل ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار کیوں نہیں کر رہی ہے؟