Inquilab Logo

فلم ’مسٹر اینڈ مسزماہی‘ میں  راج کمارراؤ اور جھانوی کپور

Updated: November 24, 2021, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور جھانوی کپور فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

Jhanvi Kapoor and Rajkumar Rao. Picture:INN
جھانوی کپور اور راج کمار راؤ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور جھانوی کپور فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا اعلان  انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک موشن پوسٹر شیئرکرتے ہوئے کیا ہے۔ فلم میں راجکمار راؤ مہندرا کے کردار میں نظر آنے والے ہیں جب کہ جھانوی کپور مہیما کا اہم کردار نبھارہی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں راج کمار اور جھانوی کپور کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، جس میں وہ کہتے ہیں  ’’کبھی کبھی ایک سپنا پورا کرنے کے  لیے دو لوگوں کی ضرورت پڑتی ہے۔‘‘اس موشن پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے کیپشن لکھا ’’ایک خواب کا دو دلوں نے انتخاب کیا۔ پیش ہے فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘،  ہدایت کار  شرن شرما  جواپنے جادوئی لمس کو بتانے کے لئے ایک اور دل کو چھو لینے والی کہانی کے ساتھ  واپس آرہے ہیں۔ راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی اداکاری والی یہ فلم۷؍ اکتوبر۲۰۲۲ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK