Inquilab Logo

گانا آئے یا نہ آئے لیکن اپنے پیاروں کیلئے گائیں: راجکمار راؤ

Updated: January 07, 2022, 11:28 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ گانا آئے یا نہ آئے لیکن اپنے پیاروں کیلئے گائیں۔راجکمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اپنی شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

Rajkummar Rao .Picture:INN
راجکمار راؤ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ گانا آئے یا نہ آئے لیکن اپنے پیاروں کیلئے گائیں۔راجکمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اپنی شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔راجکمار راؤ نے یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’ہماری شادی کی یہ خوبصورت شام۔‘‘اُنہوں نے لکھا ’’اپنے پیارے لوگوں کے لیے گائیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید لکھا’’کہتے ہیں کہ گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے، خاص طور پر جب یوں اچانک گانے کا ایک سیشن بن جائے تو۔‘‘اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے اُن تمام دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اُنہیں اُن کے پسندیدہ ہندی گانوں میں سے ایک گانے کی اجازت دی۔‘‘ اس ویڈیو میں اداکار کو اپنے دوستوں کے ہمراہ مشہور گانا’مائے ری‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا جبکہ تقریب میں موجود مہمانوں اور اہلیہ پترالیکھا کو اُن کا گانا پسند بھی آیا۔خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے۔ اداکار راج کمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK