Inquilab Logo

رام چرن کی ’آر سی ۱۵‘ کا نام اب گیم چینجر

Updated: March 29, 2023, 10:36 AM IST | Mumbai

رام چرن اور کیارا اڈوانی کی سیاسی تھریلر فلم `آر سی۱۵؍ کا نام بدل کر `’گیم چینجر‘ رکھ دیا گیا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

رام چرن اور کیارا اڈوانی کی سیاسی تھریلر فلم `آر سی۱۵؍ کا نام بدل کر `’گیم چینجر‘ رکھ دیا گیا ہے۔۲۷؍ مارچ کو رام چرن کی سالگرہ کے موقع پر ہدایت کار ایس شنکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم کے ٹائٹل میں تبدیلی کی اطلاع دی۔ہدایت کار ایس شنکر نے سوشل میڈیا پر رام چرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی  ا ورلکھا’’  اسکرین پر بے باک اور بہادر ہونا اور آف اسکرین  نرم دل ہونا  ہی وہ خوبی ہے  جو آپ کو’ گیم چینجر‘ بناتی ہے۔
 فلم میں رام چرن کے ساتھ کیارا اڈوانی، انجلی، ایس جے سوریہ اور جےرام بھی ہیں۔۲۷؍ مارچ کو رام چرن نے اپنی۳۸؍ویں سالگرہ منا ئی۔ ا نہوں نے دو دن پہلے `گیم چینجر کے سیٹ پر کیارا اڈوانی، ڈائریکٹر شنکر اور ٹیم کے باقی ممبران کے ساتھ پری برتھ ڈے پارٹی منائی تھی۔

ram charan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK