Inquilab Logo

رنبیر کپور کی کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے معذرت 

Updated: June 17, 2022, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai

کرن جوہر اپنے مقبول پروگرام ’’کافی ود کَرن‘‘ کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے والے ہیں تاہم بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اُنہیں پہلے ہی منع کردیا ہے کہ انہیں پروگرام میں مدعو نہ کیا جائے۔

Ranbir Kapoor .Picture:INN
رنبیر کپور۔تصویر: آئی این این

کرن جوہر اپنے مقبول پروگرام ’’کافی ود کَرن‘‘ کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے والے ہیں تاہم بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اُنہیں پہلے ہی منع کردیا ہے کہ انہیں پروگرام میں مدعو نہ کیا جائے۔کرن جوہر نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور کا کہنا ہے مجھے تمہارے پروگرام میں آنے کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔ مجھے اپنے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہئے، پلیز مجھے اپنے شو میں نہیں بلانا۔رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم ’برہماستر‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، مونی رائے اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔۲۰۱۷ء کے اوائل میں بھی رنبیر کپور نے ’’کافی ود کرن‘‘ کے متعلق کچھ ایسی ہی بات کہی تھی۔انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ اس سیزن (۲۰۱۷ء) میں مجھے زبردستی بلایا گیا، میں نے کرن کو منع کیا تھا کہ میں نہیں آنا چاہتا۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کرن ہمارے ذریعے پیسے کما رہے ہیں، ہم یہاں ایک بار آتے ہیں اور پھر سال بھر ہماری باتوں کی وجہ سے ہم پر تنقید ہوتی ہے۔’’کافی ود کرن‘‘ میں فلمساز کرن جوہر بالی ووڈ میں متعارف ہونے والے نئے ستاروں یا نئی ریلیز ہونے والی فلم کے اداکاروں کو بات چیت کے لئے مدعو کرتے ہیں۔پروگرام کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ یہاں اکثر فلمی شخصیات نہایت حیران کن انکشافات اور منفرد رائے کا اظہار خیال کرتی ہیں جو بعد ازاں پورے میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK