Inquilab Logo

رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی پزیرائی کی

Updated: May 12, 2022, 12:42 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

Ranveer Singh.Picture:INN
رنویر سنگھ ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔رنویر سنگھ نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی بالی ووڈکیلئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’شاہ رخ خان عظیم ہیں ، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو اُنہوں نے ہی بنایا ہے اور اسی وجہ سے وہ انڈسٹری کے بادشاہ ہیں۔‘‘اداکار نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا ’’اُنہوں نے جو مال بنایا ہے اس میں ہم اپنی دکان چلا رہا ہے۔ یہ سچ ہے کہ آج ہندوستانی فلم انڈسٹری جیسی نظر آتی ہے اسےایسا بنانے والے شاہ رخ خان ہیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا ’’شاہ رخ خان نے انٹرٹینمنٹ کے لئے ایک خاص معیار بنادیا ہے، پھرچاہے وہ ایوارڈ شوز ہوں یا لائیو شوز۔‘ انہوںنے کہا’’ اپنے سینئر اداکار شاہ رخ خان کے لئے ان کے دل میں بہت محبت اور احترام ہے اور وہ شاہ رخ خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لئے بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK