Inquilab Logo

یوم جمہوریہ اسپیشل: فوجیوں کا کردار ادا کرنے والے چند سپر اسٹار

Updated: January 25, 2020, 5:03 PM IST | Mumbai

فلمیں ہماری زندگیوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں ۔ اگر ہمیں اپنے معاشرے یا ملک میں ایک ٹھوس پیغام پہنچانا ہے تو فلمیں اس کا بہترین اور آسان ذریعہ بن گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں ، ملک پر مبنی فلمیں ناظرین میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں ۔ بالی ووڈ میں حب الوطنی پر کئی فلمیں بنائی گئی ہیں ۔ بہت سی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں ۔ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ہندوستانی فوج اور اس کی طاقت کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلمیں آج بھی ناظرین کے درمیان بہت مقبول ہیں۔

علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

نئی دہلی: فلمیں ہماری زندگیوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں ۔ اگر ہمیں اپنے معاشرے یا ملک میں ایک ٹھوس پیغام پہنچانا ہے تو فلمیں اس کا بہترین اور آسان ذریعہ بن گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں ، ملک پر مبنی فلمیں ناظرین میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں ۔ بالی ووڈ میں حب الوطنی پر کئی فلمیں بنائی گئی ہیں ۔ بہت سی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں ۔ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ہندوستانی فوج اور اس کی طاقت کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلمیں آج بھی ناظرین کے درمیان بہت مقبول ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان فلموں نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے ہیں۔ جانئے ایسے سپر اسٹارز کے بارے میں جنہوں نے حب الوطنی پر مبنی فلموں میں نہ صرف کام کیا بلکہ اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لئے۔ یہ اداکار ہمارے فوجیوں کی وردی میں نظر آئے تھے۔ 
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن کو اس صدی کا ایک عظیم اداکار خیال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے متعدد فلموں میں فوجی وردی پہنی ہے جن میں ’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘، ،میجر صاحب‘ اور ’لکشیا‘ قابل ذکر ہیں ۔ بگ بی کے یہ کردار آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ 

سنی دیول
حب الوطنی کی فلموں کی بات کی جاتی ہے تو ذہن میں سب سے پہلا نام ’بارڈر‘ کا آتا ہے۔ اس فلم میں سنی دیول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ پر مبنی یہ فلم آج ۲۰؍ سال بعد بھی ناظرین میں مقبول ہے۔ اس فلم میں ، سنی دیول نے میجر کلدیپ سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ 

شاہ رخ خان
کنگ خان شاہ رخ نے بھی متعدد فلموں میں فوجی وردی پہنی ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ہی یہ وردی پہن کر کیا تھا۔ ان کا پہلا سیریل ’فوجی‘ تھا جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ ابھیمینو کا کردار ادا کرکے اس وقت کے بڑے فلمسازوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم ’آرمی‘، ’میں ہوں نا‘ اور ’جب تک ہے جان‘ میں آرمی آفیسر کا کردار ادا کیا۔

اکشے کمار
اکشے کمار نے فلم ’فوجی‘ میں پہلی بار آرمی کی وردی پہنی تھی۔ ان کے اس کردار کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے چند اور بھی ایسی فلمیں کیں جن میں وہ فوجی وردی میں نظر آئے۔ 

اجے دیوگن
اجے دیوگن نے بھی حب الوطنی پر مبنی کئی فلموں میں کیا ہے جن میں ’ایل او سی کارگل‘، ’زمین‘ اور ’ٹینگو چارلی‘قابل ذکر ہیں ۔ 

رتیک روشن
رتیک روشن فوجی وردی میں کم ہی نظر آئے ہیں ۔ تاہم، فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’لکشیا‘ میں رتیک روشن نے کیپٹن کرن شیرگل کا کردار اداکیا تھا۔ اس فلم کو ناظرین نے خاص طور پر رتیک کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا کیونکہ اس میں وہ ایک الگ انداز میں نظر آئے تھے۔

وکی کوشل 
وکی کوشل اس فہرست میں بالکل نئے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’اڑی: دی سرجیکل اسٹرائک‘ میں ایک مضبوط آرمی افسر کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم نے زبردست کمائی کی تھی۔ ملک کے کئی سنیما گھروں میں یہ فلم کئی مہینوں تک دکھائی گئی تھی۔ وکی کوشل کو ان کی شاندار اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK