روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘۲۰۲۴ء کی وہ فلم ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس فلم سے روہت شیٹی کو امیدیں ہیں۔
EPAPER
Updated: June 11, 2024, 11:17 AM IST | Agency | New Delhi
روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘۲۰۲۴ء کی وہ فلم ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس فلم سے روہت شیٹی کو امیدیں ہیں۔
روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘۲۰۲۴ء کی وہ فلم ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس فلم سے روہت شیٹی کو امیدیں ہیں۔ خاص بات یہ ہےکہ فلم میں پہلی بار اداکاروں کے ساتھ ساتھ اداکارائیں بھی پولیس اہلکاروں کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم ’سنگھم اگین‘ ہدایت کار روہت شیٹی کیلئے بھی بہت خاص ہے اور اس فلم کیلئے اچھا بزنس کرنا ضروری ہے، کیونکہ کافی عرصے سے ان کی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہو رہی ہیں۔
فلم’ سنگھم اگین‘ ایک سپر ہٹ فرنچائز فلم ہے۔ ایسے میں ناظرین کو بھی نئی فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
اب باکس آفس کے ماہرین نے بھی ’سنگھم اگین‘ سے اچھے کاروبار کی امید ظاہر کی ہے۔ روہت شیٹی کی پچھلی کئی فلمیں باکس آفس پر مسلسل ناکام ہو رہی ہیں، حالانکہ ترن آدرش کی روہت کی اگلی فلم’ سنگھم اگین‘ کے بارے میں مثبت رائے ہے۔
انہوں نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر۲۰۲۴ء کی بڑی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ترن آدرش نے کہا، ’’روہت شیٹی اس وقت ایک زخمی شیر ہے، وہ چھلانگ لگا کر واپس آئے گا، جب شیر زخمی ہوتا ہے تو زیادہ خطرناک ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اپنی قابلیت کو ثابت کرنے کا جذبہ ہے۔ ‘‘
یادرہےکہ ’سنگھم اگین‘ رواں برس ریلیز ہونے والی بڑی بالی ووڈ فلموں میں سے ایک فلم ہے۔ یہ ۲۰۱۱ءمیں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم’ سنگھم‘ کا تیسرا پارٹ ہے۔ مشہور ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’ سنگھم اگین‘کے مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور ارجن کپور شامل ہیں جبکہ اکشے کمار اور رنویر سنگھ کا مختصر کردار بھی متوقع ہے۔ ’سنگھم اگین‘ اس سال ۱۵؍ اگست کو ریلیز ہوسکتی ہے۔