• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ نے ’’ڈان ۳‘‘ نہیں چھوڑی بلکہ فلم سے نکال دیئے گئے: نئی رپورٹ

Updated: December 25, 2025, 4:06 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی ’’ڈان ۳‘‘ سے علاحدگی پر نئی رپورٹ نے پرانی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اداکار نے فلم خود نہیں چھوڑی بلکہ مبینہ طور پر غیر معقول مطالبات کی وجہ سے انہیں پروجیکٹ سے نکال دیا گیا۔ تاہم، اس معاملے پر ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔

Ranveer Singh. Picture: INN
رنویر سنگھ۔ تصویر: آئی این این

رنویر سنگھ اپنے کریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’دھرندھر‘‘ کی کامیابی سے خوش ہیں۔ اسی دوران ان کی ایک اور انتہائی متوقع فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے علاحدگی کے حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ باکس آفس پر حالیہ کامیابیوں کے بعد رنویر سنگھ نے یہ پروجیکٹ خود چھوڑ دیا۔ تاہم، تازہ رپورٹ کے مطابق حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اداکار نے فلم نہیں چھوڑی بلکہ مبینہ طور پر انہیں پروجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب فرحان اختر جو’’ڈان ۳‘‘ کے ہدایتکار ہیں، چند ماہ قبل یہ بتا چکے تھے کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’پرل ہاربر‘‘ کے ہدایتکار مائیکل بے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

ابتدا میں پنک ولا نے رپورٹ کیا تھا کہ رنویر سنگھ بیک ٹو بیک گینگسٹر فلموں سے گریز اور کچھ نیا آزمانے کیلئے اس پروجیکٹ سے الگ ہوئے۔ مگر اب انڈیا ٹوڈے کو ملنے والی معلومات کے مطابق، اداکار کو مبینہ طور پر ’’غیر معقول مطالبات‘‘ کی وجہ سے فلم سے ہٹایا گیا۔ ذرائع نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ رنویر نے خود واک آؤٹ کیا، اور اسے ’’مکمل طور پر غلط‘‘ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق، ’’یہ کہنا درست نہیں کہ رنویر سنگھ ’’ڈان ۳‘‘ سے خود باہر ہوئے؛ حقیقت اس سے مختلف ہے۔‘‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے رنویر کو اس وقت ’’ڈان ۳‘‘ کی پیشکش کی تھی جب ان کی حالیہ تین فلمیں فلاپ ہو چکی تھیں، حتیٰ کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کے بعد بھی وہ رنویر کے ساتھ کھڑے رہے، جب انہیں اس وقت مارکیٹ کے لحاظ سے مضبوط نہیں سمجھا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مرزا پور: دی فلم میں گڈّو بھیا کے رول میں علی فضل کی پہلی جھلک

ڈان جیسی مقبول فرنچائز میں انٹری کے حوالے سے ذرائع نے کہا کہ ’’ڈان ۳‘‘ ایک لیجنڈری فرنچائز ہے، اور رنویر نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ امیتابھ بچن کے افسانوی کردار کے نقشِ قدم پر چلنے والے تھے۔ یہ کسی بھی اداکار کیلئے خوابوں کا کردار ہوتا ہے۔‘‘ اس سے قبل پنک ولا کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ رنویر مختلف اصناف میں کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگراج اور ایٹلی جیسے فلمسازوں کے ساتھ کام کے خواہشمند ہیں، جبکہ بیک ٹو بیک گینگسٹر فلموں سے گریز بھی ان کے فیصلے کی ایک وجہ بتائی گئی۔ تاہم، اب تک رنویر سنگھ یا ’’ڈان ۳‘‘ کے میکرز کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK