وجے ہزارے ٹرافی ۲۰۲۵ء کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں دہلی نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور سمرجیت سنگھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آندھرا پردیش کو ۴؍وکٹوں سے ہرا دیا۔ دہلی نے ۲۹۹؍ رنز کا ہدف محض۴ء۳۷؍اوورز میں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
EPAPER
Updated: December 24, 2025, 10:22 PM IST | New Delhi
وجے ہزارے ٹرافی ۲۰۲۵ء کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں دہلی نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور سمرجیت سنگھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آندھرا پردیش کو ۴؍وکٹوں سے ہرا دیا۔ دہلی نے ۲۹۹؍ رنز کا ہدف محض۴ء۳۷؍اوورز میں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
وجے ہزارے ٹرافی ۲۰۲۵ء کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں دہلی نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور سمرجیت سنگھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آندھرا پردیش کو ۴؍وکٹوں سے ہرا دیا۔ دہلی نے ۲۹۹؍ رنز کا ہدف محض۴ء۳۷؍اوورز میں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
ہدف کے تعاقب میں دہلی کی شروعات مایوس کن رہی جب اوپنر ارپت رانا بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔ تاہم،۱۵؍ سال بعد اس ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے والے وراٹ کوہلی نے میدان سنبھال لیا۔ کوہلی نے ۱۰۱؍ گیندوں پر ۱۳۱؍ رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جس میں ۱۴؍ چوکے او۳؍ چھکے شامل تھے۔ انہوں نے پرینش آریہ (۷۴؍ رنز) کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے ۱۱۳؍ رنز جوڑے۔ نتیش رانا نے بھی جارحانہ مزاج اپناتے ہوئے۵۵؍ گیندوں پر ۷۷؍ رنز بنائے۔ اگرچہ کپتان رشبھ پنت (۵؍رن) اور آیوش بدونی (ایک ) جلد آؤٹ ہو گئے، لیکن دہلی نے ۷۴؍گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔
اس سے قبل دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ آندھرا کے بلے باز رکی بھوئی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ۱۰۵؍گیندوں پر ۱۲۲؍ رنز بنائے (۱۱؍ چوکے، ۷؍چھکے)۔ ان کی اس اننگز کی بدولت آندھرا نے مقررہ ۵۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹ پر۲۹۸؍ رنز بنائے۔ شیخ رشید (۳۱)، پرساد (۲۸) اور ہیمنت ریڈی (۲۷) نے کچھ مزاحمت دکھائی۔دہلی کی جیت میں بولرز کا کردار بھی کلیدی رہا انہوں نے بہترین لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے ۵؍وکٹ حاصل کئے اور آندھرا کے مڈل آرڈر کو بکھیر دیا۔ انہوں نے بھی سمرجیت کا بھرپور ساتھ دیا اور۳؍ اہم وکٹیں اپنے نام کیں۔
یہ بھی پڑھئے:باہوبلی: دی ایپک : اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی
میدان میں روہت شرما کا راج، سکم کے خلاف برق رفتار سنچری
روہت شرما نے وجے ہزارے ٹرافی کے ایلیٹ گروپ سی کے مقابلے میں اپنی کلاس ثابت کر دی۔ روہت کی۱۵۵؍ رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت ممبئی نے سکم کو۸؍ وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ روہت شرما کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ۲۳۷؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے محض ۹۴؍ گیندوں کا سامنا کیا اور میدان کے چاروں اطراف چوکے اور چھکوں کی برسات کر دی۱۵۵؍ گیندوں پر ۱۸؍ چوکے اور ۹؍چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی سعودی عرب میں پرتعیش ولاز کے مالک بننے کے بعد تصاویر وائرل
روہت اور نوجوان اوپنر انگکرش رگھوونشی (۳۸؍ رنز) نے پہلی وکٹ کے لیے۱۴۱؍ رنز کی مضبوط شراکت داری قائم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ ممبئی نے مطلوبہ ہدف محض۳ء۳۰؍ اوورز میں حاصل کر لیا، جبکہ ابھی ۱۱۷؍ گیندیں باقی تھیں۔ مشیر خان ۲۷؍ اور سرفراز خان ۸؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل سکم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ ۵۰؍ اوورز میں۷؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۳۶؍رنز بنائے۔سکم کے نمایاں بلے باز: آشیش تھاپا نے سب سے زیادہ ۷۹؍ رنز بنائے، جبکہ کرانتی کمار اور کے سائی ستوک نے ۳۴۔۳۴؍ رنز کا حصہ ڈالا۔