Inquilab Logo

سلمان اور شاہ رخ نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی

Updated: May 14, 2023, 9:53 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فلم `ٹائیگر۳؍ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔یش راج بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر ۳؍ کیلئے سلمان اور شاہ رخ نے ممبئی کے مڈ آئی لینڈ میں کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

Salman Khan and Shah Rukh Khan
سلمان خان اور شاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فلم `ٹائیگر۳؍ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔یش راج بینر تلے بننے والی فلم ٹائیگر ۳؍ کیلئے  سلمان اور شاہ رخ نے ممبئی کے مڈ آئی لینڈ میں کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ کا کیمیو ہے۔ سلمان اور شاہ رخ نے اسپیشل ایکشن سیکوئنس شوٹ کیا ہے، شوٹنگ پورے ۷؍ دنتک جاری رہے گی۔ سیٹ پر  پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں۔   خیال رہے کہ سلمان اور شاہ رخ `ٹائیگر ۳؍کیلئے  بہت بڑا ایکشن سین کرنے  والے  ہیں جس میں ہوا میں قلابازیاں  شامل ہوں گی۔ آدتیہ چوپڑا اس سیکوئنس کو اعلیٰ درجے تک لے جانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیٹ بنانے کیلئے۳۵؍ کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ فلم `ٹائیگر۳؍ کو منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ٹائیگر۳؍ میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی اہم کردار ادا کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK