• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ

Updated: October 05, 2026, 1:15 PM IST | Agency | Islamabad

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کر دیا۔ اہم راستوں پرکنٹینرس اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

Imran Khan. Photo: INN.
عمران خان۔ تصویر: آئی این این

حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کیلئے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔ اس نے  اپنا پہلے سے اعلان شدہ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا مرحلہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے شروع ہوا  جہاں سے قافلہ دیگر اضلاع کے کارکنوں کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ انہیں اسپتال منتقل کرنے اور اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں  جنگجوؤں کے بڑھتے حملوں کے باعث سیکوریٹی کی صورتحال تشویشناک ہے اور اسی بنیاد پر مارچ موخر کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مارچ روکنے  کیلئے ۲؍ ادوار میں مذاکرات ہوئے، تاہم فریقین کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے۔دوسری جانب اسلام آباد کی جانب جانے والے بعض اہم راستوں پر کنٹینرس اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی وسط مدتی انتخاب: ٹرمپ کا انتخابی حربہ، ریپبلکن پارٹی کامیاب ہوئی تو ہر ووٹر کو ۵؍ہزار ڈالر

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان۲۰۲۳ء سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں جبکہ حکومت اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔عمران خان اپریل۲۰۲۲ء میں پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے گئے تھے۔ فروری ۲۰۲۴ء کے انتخابات کے بارے میں بھی پی ٹی آئی نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے جنہیں حکومت مسترد کرتی ہے۔ماضی میں عمران خان کے حامیوں کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آ چکے ہیں جس کے باعث اس مارچ کے دوران سیکوریٹی کیصورتحال پر بھی توجہ مرکوز ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK