Inquilab Logo

سلمان نے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں بگ باس کااعلان کیا 

Updated: September 30, 2022, 12:07 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے باندرہ  کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بگ باس سیزن ۱۶؍  کا اعلان کردیا۔

Salman Khan .Picture:INN
سلمان خان ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے باندرہ  کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بگ باس سیزن ۱۶؍  کا اعلان کردیا۔بگ باس یکم اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ایسے میں ان ستاروں کے ناموں سے پردہ اٹھنا شروع ہو گیا ہے جو اس بار بگ باس کے گھر میں دھوم مچانے والے ہیں۔ معلومات کے مطابق بگ باس کے میکرز نے۱۱؍ اسٹارز کو گرین سگنل دے دیا ہے جو اس بار بگ باس کے گھر میںجلوہ بکھیریں گے۔ تاج لینڈ ہوٹل میں بگ باس کے پرومو کے دوران سلمان  خان اپنے مخصوص  وضع قطع میں نظر آئے اور شو کے تعلق سےمیڈیا نمائندوں سےگفتگو بھی کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK