Inquilab Logo

کسی کا بھائی کسی کی جان کے تعلق سے سلمان محتاط

Updated: March 03, 2023, 12:55 PM IST | Mumbai

اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ شامل ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ شامل ہے۔ سلمان خان اس فلم کے ساتھ بہت احتیاط سے  قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔ پٹھان نے بالی ووڈ میں سست بازار میں ایک چنگاری تو لگائی ہے لیکن اکشے کمار کی سیلفی اور کارتک آرین کی شہزادہ نے مٹی پلید کردی ہے۔ اس لیے سلمان اپنی فلم میں کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔کسی کا بھائی... کا پہلا گانا ’نئیو لگدا ‘پہلے ہی وائرل ہوچکا ہے۔ یہ فلم اپریل میں سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔۲۰۱۹ء  میں’ دبنگ۳؍‘ کے بعد یہ پہلی بار ہے جب سلمان بطور سولو لیڈ بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔ اس لئے ’بھائی جان‘ اس بات کا خیال رکھ رہے ہیں کہ شائقین کسی بھی طرح سے مایوس نہ ہوں۔ فلم کا پہلا حصہ پہلے ہی ایڈیٹ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سلمان پہلے ہی فیملی اور قریبی دوستوں کو فلم دکھا چکے ہیں۔
اسکریننگ میں لوگوں کی رائے کو اہمیت دے رہے ہیں سلمان؟
 پنویل میں اداکار کے اپنے فارم ہاؤس میں فلم کی ایک خصوصی اسکریننگ منعقد کی گئی تھی۔ سلمان خان کے خاندان والوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سبھی اس فلم کو فیملی کے طور پر انجوائے کریں گے۔ لیکن انہوں نے فلم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کو بھی کہا۔ بھائی جان نے خود ان کی رائے کو سنجیدگی سے لیا۔ اس بار اس فلم کے دوسرے ہاف کی ایڈیٹنگ کا کام شروع ہو جائے گا۔ فلم کی ایڈیٹنگ کا کام اداکار کے بھائی ارباز خان کے اسٹوڈیو میں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK