Inquilab Logo

سلمان خان اور منیش پال فلم فیئر کے میزبان

Updated: April 09, 2023, 11:46 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور منیش پال `فلم فیئر ایوارڈس ۲۰۲۳ء تقریب کی میزبانی کریں گے۔

Salman Khan And Manish Paul
سلمان خان اور منیش پال

: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور منیش پال `فلم فیئر ایوارڈس ۲۰۲۳ء تقریب کی میزبانی کریں گے۔ منیش پال بڑے پیمانے پر ٹی وی ہوسٹنگ کیلئے جانے جاتے ہیں اور وہ ہندوستان میں تمام بڑے ایوارڈ شوس کی میزبانی کرتے ہیں۔منیش اور سلمان نے اپنی مزاحیہ گفتگو کے ساتھ اپنی دوستی کو بار بار آگے بڑھایا ہے، جسے ناظرین نے بہت پسند کیا ہے۔ اب دونوں ایک بار پھر ایک ایوارڈ میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس سے قبل `بگ باس کے پچھلے سیزن کے ایک خصوصی ایپی سوڈ کی میزبانی کے دوران منیش اور سلمان  ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ  اپنی حاضر جوابی، بے ساختہ انداز سے منیش باوقار اور تفریح ​​سے بھرپور ایوارڈ نائٹ میں تفریح ​​کا بھرپور اضافہ کریں گے۔ فلم فیئر ایوارڈس۲۷؍ اپریل کو ممبئی میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK