Inquilab Logo

سلمان خان ’بگ باس۱۵‘ میں شلپا شیٹی کی بہن شمیتا پر برہم

Updated: December 06, 2021, 1:21 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار یعنی سلمان خان نے بگ باس۱۵؍میں اداکارہ شمیتا شیٹی پر برہمی کا اظہار کیا۔ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس اپنے جھگڑوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتا ہے

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان شمیتا شیٹی پر برہم نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار یعنی سلمان خان  نے بگ باس۱۵؍میں اداکارہ شمیتا شیٹی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس اپنے جھگڑوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتا ہے۔بگ باس سیزن  ۱۵؍ میں بھی شو میں حصہ لینے والے فنکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے ختم ہونے میں ہی نہیں آرہے۔ اس ہفتے ’ویک اینڈ کا وار‘میں سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹی کو خوب کھری کھری سنائیں جوکہ اس پورے ہفتے گھر میں موجود دیگر افرادسے الجھتی ہوئی نظر آئیں اور یہ لڑائی یہاں تک بڑھ گئی کہ سلمان خان بھی غصے میں آگئے۔ یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناہگار کا نام بتائیں۔شو کی کھلاڑی رشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھیشیک بچوکلےکا نام لیا اور ان کا نام لینےکی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے اچھی نہیں لگی۔یہاں پر شمیتا شیٹی نےبھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا۔ کون ہے یہ آدمی؟تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹی کو ایسا کچھ نہیں کہا۔لیکن شمیتا اپنےموقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہ’’آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’لعنت ہے‘۔‘‘ سلمان خان نے شمیتا شیٹی پر غصہ کرتے ہوئے کہاآپ نے جو اس کو بھڑکایا کیا وہ آپ کو نہیں دکھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں کلرز ٹی وی پربگ باس کا سیزن ۱۵؍ دکھایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ راکھی ساونت نےاپنے شوہر کے ہمراہ شو میں وائلڈ کارڈ انٹری کی تھی اس کے علاوہ دو اور اداکارائیں بھی شو میں شامل ہوئی ہیںجس کے بعد شو میں موجود کھلاڑیوں کے درمیان کافی زیادہ لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK