سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ جو دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے سیاسی لیڈر ہیں ، انہوں نے اپنی اضافی تنخواہ تقریباً ۱۱؍ لاکھ ڈالر آئندہ ۵؍ سالوں تک وقف کرنے کا عہد کیا ہے، یہ عہد اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک وہ وزیراعظم رہیں گے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2026, 10:00 PM IST | Singapore
سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ جو دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے سیاسی لیڈر ہیں ، انہوں نے اپنی اضافی تنخواہ تقریباً ۱۱؍ لاکھ ڈالر آئندہ ۵؍ سالوں تک وقف کرنے کا عہد کیا ہے، یہ عہد اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک وہ وزیراعظم رہیں گے۔
دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے لیڈر سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی تنخواہ میں سالانہ ۱۰؍ لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جسے انہوں نے وقف کرنے کا عہد کیا، واضح رہے کہ سنگاپور کے سیاسی عہدیداران بشمول وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم لارنس وونگ نے منگل کو کہا کہ وہ اپنی تنخواہ میں سالانہ ۱۴؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر کے اضافے کو آئندہ پانچ سال تک وقف کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: میکسیکو کسی بھی غیر ملک کی نوآبادی یا محفوظ ریاست نہیں ہے: صدر شین بام
اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق، انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا، ’’حکومت مجھے فریم ورک کے تحت مقرر کردہ تنخواہ دیتی رہے گی، کیونکہ ہمارا نظام اسی طرح کام کرتا ہے۔ پھر میں یہ اضافہ مناسب نیک کاموں کے لیے عطیہ کروں گا۔‘‘یہ عہد اس وقت تک لاگو رہے گا جب تک وہ وزیراعظم رہیں گے۔ دریں اثناء بونس سمیت ان کا سالانہ معاوضہ۲۲؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر سے بڑھ کر۳۶؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر ہو جائے گا۔ ساتھ ہی سنگاپور کے سیاسی عہدیداران بشمول وزراء اور وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
جبکہ ابتدائی سطح کے وزیر کی سالانہ بنیادی تنخواہ موجودہ۱۱؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر سے بڑھ کر۱۸؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر ہو جائے گی۔وونگ نے کہا کہ وہ پانچ سال کی مدت کے اختتام پر اپنے فیصلے کا جائزہ لیں گے اور اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی غیر محدود عوامی عہد نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی یہ توقع پیدا کرنا چاہتے کہ آئندہ وزرائے اعظم اس پر عمل کرنے کے لیے خود کو مجبور محسوس کریں۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: شاہی خط میں وضاحت’’ پرنس ہیری اور میگھن غیر فعال شاہی رکن‘‘
واضح رہے کہ وونگ کے پیشرو، سینئر وزیر لی ہسین لونگ نے اسی طرح۲۰۰۷ء میں اپنی تنخواہ میں اضافے کو پانچ سال کے لیے عطیہ کرنے کا عہد کیا تھا۔۲۰۰۷ء میں، وزیراعظم کی حیثیت سے لی کی سالانہ تنخواہ۲۵؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر سے بڑھا کر ۳۱؍لاکھ سنگاپوری ڈالر کر دی گئی تھی۔ بعد میں ۲۰۱۲ء میں اسے گھٹا کر۲۲؍ لاکھ سنگاپوری ڈالر کر دیا گیا۔