حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے پہنچے سلمان خان کو ہجوم نے شدید طور پر گھیر لیا، جس کے بعد صارفین نے ان کی سیکوریٹی پر غصہ ظاہر کیا۔ اتنا ہی نہیں، آگے بڑھنے کے لیے بھائی جان نے ایک شخص کو دھکا دے دیا۔
EPAPER
Updated: April 01, 2026, 3:13 PM IST | Agency | Mumbai
حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے پہنچے سلمان خان کو ہجوم نے شدید طور پر گھیر لیا، جس کے بعد صارفین نے ان کی سیکوریٹی پر غصہ ظاہر کیا۔ اتنا ہی نہیں، آگے بڑھنے کے لیے بھائی جان نے ایک شخص کو دھکا دے دیا۔
سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد بالکل کم نہیں ہے۔ بالی ووڈ کے’’دبنگ خان‘‘ جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں ان کے مداح بھائی جان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا، جہاں جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان بھاری ہجوم میں پھنس گئے۔ بڑھتے ہوئے ہجوم کو دیکھ کر’’ماتر بھومی‘‘ ایکٹر کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔کافی عرصے تک خود کو پرسکون رکھنے والے سلمان خان نے اچانک ہجوم سے باہر نکلنے کے لیے ایک شخص کو دھکا دے دیا، جس کا ویڈیو اب انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
بھاری ہجوم میں سلمان خان نے دھکادیا
حال ہی میں سپر اسٹار سلمان خان ممبئی کے دادوجی کونڈ دیو اسٹیڈیم میںپریزیڈنٹ کپ ۲۰۲۶ءکے ایونٹ میں پہنچے تھے۔ اس ایونٹ میں ان کے علاوہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی موجود تھے۔ اسی ایونٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد موت کی دھمکیوں کے درمیان بھائی جان کی سیکوریٹی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان: کنگ خان کے کلیکشن میں نئی گاڑی کا داخلہ
درحقیقت، سلمان خان جیسے ہی اسٹیج سے نیچے آئے، انہیں ہجوم نے گھیر لیا اور لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینے لگے۔ کافی عرصے تک سلمان خان نے خود کو پرسکون رکھا، لیکن ایک موقع پر انہوں نے بغیر کسی فین کو چھوئے اپنے سیکوریٹی گارڈ کو ہاتھ سے آگے کی طرف دھکا دے دیا اور باہر نکلنے کی کوشش کی۔ اس ویڈیو میں اداکار کے چہرے پر غصہ صاف نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے اتحادیوں سے کہا ’’اپنا تیل خود حاصل کریں‘‘
ویڈیو دیکھنے کے بعدمداح برہم ہوگئے
سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان اس طرح ہجوم میں پھنسنا مداحوں کی فکر بڑھا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ایونٹ کے انتظامات اور ساتھ ہی سلمان خان کی Y+ (وائی پلس) سیکوریٹی پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا’’بھائی جان بہت غصے میں نظر آ رہے ہیں۔‘‘دوسرے صارف نے لکھاکہ ’’اب لوگ ایسی جہالت کریں گے تو بھائی جان کو غصہ آئے گا ہی نا، وہ کتنا بھی پرسکون رہیں گے یار جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا’’شیرہ کہاں ہے اور سلمان خان کی Y+ سیکوریٹیکا کیا ہوا؟‘‘