Inquilab Logo

سلمان خان، جوہی چاؤلہ سے شادی کرنا چاہتے تھے

Updated: November 15, 2020, 11:54 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی خوبصورت اداکارہ جوہی چاؤلہ اپنی ۵۳؍ویں سالگرہ منارہی ہیں، اس موقع پر اداکارہ سے متعلق کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہیں سن کر اُن کے مداح حیران رہ جائیں گے

Salman Khan and Juhi Chawla - Pic : INN
سلمان خان اور جوہی چاولہ ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی خوبصورت اداکارہ جوہی چاؤلہ  اپنی ۵۳؍ویں سالگرہ منارہی ہیں، اس موقع پر اداکارہ سے متعلق کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہیں سن کر اُن کے مداح حیران رہ جائیں گے۔جوہی چاؤلہ کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نےپہلی مرتبہ انکشاف کیا ہےکہ وہ اپنی جوانی کے دور میں اداکارہ جوہی چاؤلہ کو بےحد پسند کرتے تھے اور اُن سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن جوہی کے والد نے انکار کردیا۔یہاں سلمان خان اور جوہی چاؤلہ کے مداحوں کو یہ سن کر ضرور دھچکا لگا ہوگاکیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی، ہاں یہ ضرور سنا ہوگا کہ سلمان خان اور ایشوریہ ایک زمانے میں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے تھے۔صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ جوہی چاؤلہ کو اس حد تک پسند کرتے تھے کہ ایک دن خود ہی اُن کے گھر چلے گئے اور اداکارہ کے والد سے اُن کا ہاتھ بھی مانگ لیا تھا۔لیکن جوہی چاؤلہ کے والد نے رشتے سے انکار کردیا، میزبان نے سلمان خان سے انکار کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ شاید میں اُن کے معیار پر پورا نہیں اُترتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ نے اپنے کریئر کے عروج پر خاموشی سے جے مہتا  سے شادی کرلی تھی، اُن کی خفیہ شادی کے بارے میں صرف چند لوگ ہی جانتے تھے۔اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اُنہیں خوف تھا کہ کہیں شادی کے بعد اُن کا کریئر ختم نہ ہوجائے اس لئے انہوں نے سب سے یہ بات چھپائی تھی۔اداکارہ جوہی چاؤلہ اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، اداکارہ کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا ارجن اور ایک بیٹی جھانوی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK