Inquilab Logo

سلمان خان کی بھانجی علیزے کی فلم ’فرّے‘ ۵؍اپریل سے او ٹی ٹی پر

Updated: March 23, 2024, 10:18 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی فلم ’فرّے‘ کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ علیزے نے اپنے کریئرکا آغاز اس فلم سےکیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی فلم ’فرّے‘ کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ علیزے نے اپنے کریئرکا آغاز اس فلم سےکیا۔ تھیٹروں میں ہلچل پیدا کرنے کے بعد، یہ فلم اب او ٹی ٹی پر دیکھی جاسکے گی۔ اس فلم میں علیزے کے ساتھ ساحل مہتا، جین شا، پرسنا بشت اور رونیت بی رائے سمیت کئی ستارے نظر آرہے ہیں۔ 
فلم’فرّے‘ اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی ۵؍پر اپنی او ٹی ٹی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ زی ۵؍ نےفلم کے ورلڈ ڈیجیٹل پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سومیندر پادھی نےکی ہے۔ اس فلم کو سلمان خان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری اور نکھل نمت نےپروڈیوس کیاہے۔ جبکہ یہ فلم سلمان خان نے پیش کی ہے۔ علیزے سلمان خان کی بھانجی اور سلمان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔ فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس کے بعد ’فرے‘ ۵؍ اپریل کو زی ۵؍پر ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK