Inquilab Logo

سلمان اپنے والدسلیم خان پر مبنی دستاویزی فلم پروڈیوس کرینگے

Updated: June 17, 2021, 12:00 PM IST | Agency | Mumbai

 دہائی:۷۰ء اور۸۰ء کی دہائی کی رائٹر جوڑی سلیم جاوید کی زندگی پر مبنی ایک دستاویزی  فلم بالی ووڈ کے تین معروف بینرز مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔یہ تین بینرز سلمان خان فلمز، ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی فلمز ہیں۔

Salman Khan And Salim Khan .Picture:INN
سلمان خان اورسلیم خان ۔تصویر :آئی این این

 دہائی:۷۰ء اور۸۰ء کی دہائی کی رائٹر جوڑی سلیم جاوید کی زندگی پر مبنی ایک دستاویزی  فلم بالی ووڈ کے تین معروف بینرز مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔یہ تین بینرز سلمان خان فلمز، ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی فلمز ہیں۔ ان میں سے پہلا پروڈکشن ہاؤس سپر اسٹار سلمان خان ، دوسرا فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کا اور تیسرا ریما کاگتی کا ہے۔ اس دستاویزی فلم کا عنوان’ `اینگری ینگ مین‘ ہوگا۔ اس کی ہدایتکاری نمرتا راؤ کریں گی ، جو اس سے پہلے’اوئے لکی لکی اوئے‘  ،’عشقیہ‘ اور’کہانی‘  کیلئے بطور ایڈیٹر کی  کام کر چکی ہیں۔ دستاویزی ڈرامے میں سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ امیتابھ بچن کے انٹرویو بھی شامل ہوں گے ، جن کی کامیابی  تر اسی جوڑی سے منسوب کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK