۲۰۲۶ء کے پہلے چھ ماہ کے لیے جاری کی گئی اور میکس کی او ٹی ٹی رپورٹ کے مطابق، کامیڈین سمے رائنا کا شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ اس سال اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا او ٹی ٹی ٹائٹل بن گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 4:06 PM IST | Mumbai
۲۰۲۶ء کے پہلے چھ ماہ کے لیے جاری کی گئی اور میکس کی او ٹی ٹی رپورٹ کے مطابق، کامیڈین سمے رائنا کا شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ اس سال اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا او ٹی ٹی ٹائٹل بن گیا ہے۔
۲۰۲۶ء کے پہلے چھ ماہ کے لیے جاری کی گئی اور میکس کی او ٹی ٹی رپورٹ کے مطابق، کامیڈین سمے رائنا کا شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ اس سال اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا او ٹی ٹی ٹائٹل بن گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے اس شو کو۳؍ کروڑ ۸۵؍ لاکھ ( ۵ء۳۸؍ملین) ناظرین نے دیکھا، جس کے ساتھ اس نے آدتیہ دھر کی ایکشن فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:تیسری زبان کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی کریں: سپریم کورٹ
رپورٹ کیسے تیار کی گئی؟
اورمیکس میڈیا کے مطابق، یہ اعداد و شمار ہر ہفتے ہندوستان بھر میں مختلف زبانوں کے ۳؍ ہزار سے زائد افراد پر کیے جانے والے سروے کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں صرف ان ناظرین کو شمار کیا گیا جنہوں نے کسی بھی ٹائٹل کو کم از کم ۳۰؍ منٹ تک دیکھا۔
او ٹی ٹی کی ٹاپ ۱۰؍ مقبول ترین ریلیزز
۱، انڈیاز گاٹ لیٹنٹ، ۵ء۳۸؍ملین ویوز
۲، (رپورٹ میں دوسرے اور تیسرے نمبر کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی)۔
۳، دُھرندھر ، ۲ء۳۵؍ملین ویوز
۴، دُھرندھر : دی روینج ، ۸ء۲۷؍ملین
۵، میڈ ان انڈیا: اے ٹائٹن اسٹوری: ۸ء۱۷؍ ملین ویوز
۶، دی راجا صاب، ۵ء۱۷؍
۷، چرئیا: ۳ء۱۶؍ملین۔
یہ بھی پڑھئے:پربھاس کی فلم ’’فوجی ‘‘ دسمبر ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی، نیا پوسٹر جاری
سمے رائنا کے لیے یہ سال غیر معمولی ثابت ہوا، کیونکہ ان کا متنازع مگر بے حد مقبول شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ نہ صرف او ٹی ٹی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پیشکش بن گیا بلکہ ان کا اسٹینڈ اپ اسپیشل اسٹل الائیو’’Still Alive‘ بھی ٹاپ ۱۵؍ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔