Inquilab Logo Happiest Places to Work

پربھاس کی فلم ’’فوجی ‘‘ دسمبر ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی، نیا پوسٹر جاری

Updated: July 16, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کی انتہائی متوقع فلم ’’فوجی‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار ہنو راگھواپودی ہیں جبکہ اسے یتھری مووی میکرز نے ٹی سیریز فلمز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔

Fauji.Photo:INN
فوجی۔ تصویر:آئی این این

 جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کی انتہائی متوقع فلم ’’فوجی‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار ہنو راگھواپودی  ہیں  جبکہ اسے  یتھری مووی میکرز  نے ٹی سیریز فلمز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔فلم کا پہلا آفیشل پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں پربھاس خون میں لت پت میدانِ جنگ کے درمیان ایک پتھر پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں بندوق ہے اور چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں، جبکہ بارش کا منظر فلم کے سنجیدہ اور جنگی ماحول کو نمایاں کرتا ہے۔ پربھاس نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’اگیات پرو ختم۔ #Fauzi، ۳؍ دسمبر۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں۔  

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

 

یہ بھی پڑھئے:ناگالینڈ: دہشت گرد حملے میں حوالدار محمد اقبال شہید، سرحدی گاؤں میں سوگ


پوسٹر پر درج جملہ ’’A Battalion Who Fights Alone  (ایک ایسی بٹالین جو تنہا لڑتی ہے) فلم کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے۔’’فوجی‘‘ کو ایک عظیم الشان پیریڈ ایکشن ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں پربھاس ایک سپاہی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کو ’’باہوبلی‘‘ کے بعد پربھاس کی سب سے بڑی تاریخی فلم تصور کیا جا رہا ہے، جس سے شائقین کو بے حد توقعات وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عالیہ بھٹ باضابطہ طور پر سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’’تمباڑ۲ ‘‘میں شامل


۲۰۲۶ء کے آغاز میں پربھاس کی فلم’’دی راجا صاب‘‘ باکس آفس پر ناکام رہی تھی، تاہم مداحوں کو امید ہے کہ ’’فوجی‘‘ ان کے لیے ایک شاندار واپسی ثابت ہوگی۔ فلم کی ہدایتکاری ہنو راگھواپودی  نے کی ہے جبکہ اسے نوین یرنینی، وائی روی شنکر  اور  بھوشن کمار  نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’’فوجی‘‘ ۳؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK