۹۰ءکی دہائی میں بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ کا کافی عمل دخل تھا۔ وہ فلموں میں اپنا پیسہ لگاتے تھے اور کاسٹنگ میں بھی مداخلت کرتے تھے۔
EPAPER
Updated: September 15, 2023, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi
۹۰ءکی دہائی میں بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ کا کافی عمل دخل تھا۔ وہ فلموں میں اپنا پیسہ لگاتے تھے اور کاسٹنگ میں بھی مداخلت کرتے تھے۔
۹۰ءکی دہائی میں بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ کا کافی عمل دخل تھا۔ وہ فلموں میں اپنا پیسہ لگاتے تھے اور کاسٹنگ میں بھی مداخلت کرتے تھے۔ فلمی دنیا کے لوگ خوف کے مارے ان کی بات ماننے پر مجبور ہوجاتے تھے، لیکن شاہ رخ خان کبھی ان کے آگے نہیں جھکے، یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملی تھیں ۔ فلم’جوان‘ میں شاہ رخ خان کی ایکشن سےبھرپور اداکاری کی تعریف کرتےہوئے فلمسازسنجے گپتا نے ان کی زندگی سے جڑی کئی باتیں بتائیں ۔ شاہ رخ خان زندگی میں بہت سی مشکلات کاسامنا کرنے کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار نے ایک مرتبہ انڈر ورلڈ کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا تھا۔سنجے گپتا نے شاہ رخ خان کیلئےایک ٹویٹ میں لکھا ’’میں نےجوان فلم دیکھی اور میں یہ بات شیئر کرنے پر مجبور ہوگیا۔۹۰ءکی دہائی میں جب انڈرورلڈفلمی ستاروں کو کافی ہراساں کرتا تھا، شاہ رخ خان واحد اسٹار تھےجو ان کے سامنے نہیں جھکے۔ انہوں نےکہا’’گولی مارنی ہے تو مار دو، لیکن تمہارے لیےکام نہیں کروں گا۔ میں پٹھان ہوں ۔‘‘آج بھی وہ ویسے ہی ہیں ۔‘‘ شاہ رخ کی فلم ’جوان‘کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں ۔ لوگوں سے اظہار تشکر کرتےہوئے کنگ خان نے ٹویٹ کیا’’جوان کو پیار اور اس کی تعریف کرنے کے لیے شکریہ۔ سلامت اور خوش رہیں ۔ فلم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کریں ۔‘‘شاہ رخ خان نےپہلے کسی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ان کی یہ بات آج بھی صحیح ہے۔